• 2 مئی, 2024

دعا کا تحفہ

جنت میں گھر بنانے کی دعا

فرعون جو اپنی مومنہ بیوی پر بھی تبدیلیٔ مذہب کے باعث جبر و تشدد روا رکھتا تھا اس کے مظالم سے بچنے کی یہ دعا اس کی بیوی نے کی۔ روایات میں مذکور ہے کہ دعا قبول ہوئی اور فرعون کی بیوی کو اسی دنیا میں جنت کا گھر دکھایا گیا۔

رَبِّ ابۡنِ لِیۡ عِنۡدَکَ بَیۡتًا فِی الۡجَنَّۃِ وَنَجِّنِیۡ مِنۡ فِرۡعَوۡنَ وَعَمَلِہٖ وَنَجِّنِیۡ مِنَ الۡقَوۡمِ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿۱۲﴾

(التحریم: 12)

اے خدا! تو اپنے پاس ایک گھر جنت میں میرے لئے بھی بنا دے اور مجھ کو فرعون اور اس کی بداعمالیوں سے بچا اور اسی طرح (اس کی) ظالم قوم سے نجات دے۔

(قرآنی دعائیں از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق صفحہ19 ایڈیشن2014ء)

(مرسلہ:عائشہ چوہدری۔ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

جنت کا دروازہ اور عطیات و صدقات

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 14 جولائی 2022