• 16 مئی, 2024

ایک سبق آموزبات

اچھی عائلی زندگی گزارنے کا نسخہ

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ بنصرہ العزیز نے ایک موقع پر فرمایا کہ آنحضور ﷺ نے فرمایا ہے کہ کسی انتخاب سے پہلے تمہیں یہ کوشش کرنی ہو گی کہ تم کسی ایسے کو منتخب کرو جو روحانی طور پر اچھا ہو، جس کو دینی علم پر عبور حاصل ہو اور وہ ایک پکا مسلمان ہو۔پس جب دونوں فریق،مرد اور عورت ان سب باتوں کا خیال رکھیں گےتو پھر وہ زندگی سے لطف اندوز ہوں گے خواہ دونوں مختلف یا ایک ہی نسل یا ثقافت سے ہوں۔اور اس بات کو ہمیشہ یاد رکھیں کہ کوئی شخص کامل نہیں ہے۔سب میں کمزوریاں موجود ہیں اگر آپ روادار ہوں، اگر دونوں روادار ہوں اور اپنی آنکھیں، منہ اور کان ایک دوسرے کی برائی سننے سے محفوظ رکھیں گےاور نہ ہی ایک دوسرے کو برا کہیں گے۔تب ایک اچھی عائلی زندگی گزاریں گے۔

(This week with Huzur موٴرخہ 8؍اکتوبر 2022ء)

(مرسلہ: ابو اثمار اٹھوال)

پچھلا پڑھیں

اسلام کا فلسفہ اخلاق

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 14 نومبر 2022