• 29 اپریل, 2024

فقہی کارنر

مخصوص حالات میں قنوت پڑھنا

حضرت مسیح موعودؑ نے فرمایا:
’’آج کل چونکہ وبا کا زور ہے اس لئے نمازوں میں قنوت پڑھنا چاہئے۔‘‘

(البدر یکم مئی 1803ء صفحہ115 کالم 2)

فرمایا:
قرآن شریف کا منشاء یہ ہے کہ جب عذاب سر پر آ پڑے پھر توبہ عذاب سے نہیں چھڑا سکتی۔ اس سے بیشتر کہ عذاب الٰہی آ کر توبہ کا دروازہ بند کر دے توبہ کرو۔ جبکہ دنیا کے قانون سے اس قدر ڈر پیدا ہوتا ہے تو کیا وجہ ہے کہ خدا تعالیٰ کے قانون سے نہ ڈریں۔ جب بلا سر پر آ پڑے تو پھر اس کا مزہ چکھنا ہی پڑتا ہے۔ چا ہیئے کہ ہر ایک شخص تہجد میں اُٹھنے کی کوشش کرے اور پانچ وقت کی نمازوں میں قنوت ملا دیں۔ ہر ایک قسم کی خدا کو ناراض کرنے والی باتوں سے توبہ کریں۔

(الحکم 24؍جولائی 1901ء صفحہ1-2)

(مرسلہ: داؤد احمد عابد۔ استاد جامعہ احمدیہ برطانیہ)

پچھلا پڑھیں

اسلام کا فلسفہ اخلاق

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 14 نومبر 2022