• 4 مئی, 2024

ایڈیٹر کے نام خطوط

•مکرمہ عظمی مومن لکھتی ہیں۔
موٴرخہ 5؍نومبر 2022ء کے شمارے میں ذیشان محمود صاحب کا مضمون ’’ایک گمنام استانی بشری داؤد مرحومہ‘‘ پڑھا تو پرانی یادیں تازہ ہو گئیں۔ بشری باجی ہماری کراچی جماعت کی شہزادی تھیں۔ جب بھی وہاں کا چکر لگے ان کی قبر پر دعا کی توفیق ملتی ہے۔ اللہ تعالیٰ الفضل کو بہت ترقیات عطا فرمائے اور آپ سب کو جزائے خیر دے۔ آمین۔

•مکرمہ امۃ الشافی رومی۔ قادیان سے لکھتی ہیں:
خدا تعالیٰ کے فضل سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خواہش کہ تعلیم اور دعا کے موضوع پر کتاب یا رسالہ لکھا جائے کو پورا کرنے کی سعادت ادارہ الفضل آن لائن کو نصیب ہوئی ہے، الحمد للّٰہ۔ اللہ تعالیٰ اس کاوش کو قبول فرمائے اور اس عظیم کام میں تعاون کرنے والے تمام افراد کو اس کا اجر عظیم عطا فرمائے اور تمام قارئین کو اس علمی اور روحانی مائدہ سے بھرپور استفادہ کی توفیق عطا فرمائے آمین۔

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 12 نومبر 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی