• 20 اپریل, 2024

نیشنل اجتماع وقف نو ملائشیا 2022ء

اللہ تعالیٰ کے خا ص فضل اور پیارے حضور انور ایدہ اللہ بنصرہ العزیز کی دعائوں کے طفیل امسال جماعت احمدیہ ملائشیا کو وقف نو کا تاریخ میں پہلی بار اپنا نیشنل سالانہ اجتماع 12 تا 13؍نومبر 2022ء بروز ہفتہ اور اتوار مقام بیت السلام احمدیہ مشن ہائوس میں نہایت کامیابی سے منعقد کروانے کی توفیق ملی۔ الحمدللّٰہ

اجتماع کی تیاریوں سے قبل دعائیہ خط پیارے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت اَقدس میں بھجوایا گیا اور مکرم امیر صا حب ملائشیا سے اجتماع کی منظوری لی گئی۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایک ماہ قبل ہی نگران اعلیٰ اور تمام ناظمین کی ٹیم مقرر کرنے کے بعد اجتماع کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا اور تمام ناظمین کی وقتاً فوقتاً کل 3 میٹنگز بھی رکھی گئیں۔ جس میں اجتماع کی تیاریوں سے متعقلہ تمام لائحہ عمل کے ذریعہ تمام پروگرامز کو فائنل کیا گیا۔

اجتما ع میں شامل ہو نے والے واقفین نو بچوں کی رجسٹریشن کا ڈیٹا حلقہ جا ت کے سیکرٹریان سے بذریعہ آن لائن منگوایا گیا جس میں شاملین واقفین نو کی عمر کی حد 7 تا 25 سال رکھی گئی۔ تمام سیکرٹریان کے ذریعے واقفین نو بچوں تک پروگرام اور نصاب پہنچایا گیا اور گا ہے بگا ہے یا د ہانی بھی کرا وئی گئی۔ الحمد للّٰہ تمام سیکرٹریان نے اپنے بھر پور تعاون سے تمام واقفین نو بچوں کو اس اجتماع پر شامل کروایا۔

اس اجتماع میں شامل ہونے والے تمام واقفین نو بچوں کو 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا جن میں (محمود، ناصر، طاہر اور مسرور گروپس) شامل ہیں ان گروپس کا آپس میں مقابلہ رکھا گیا۔ ہر گروپ میں 7 تا 25 سال کی عمر کے بچے شامل تھے۔

موٴرخہ 11؍نومبر 2022ء بروز جمعة المبارک بوقت 3:00 بجے اجتماع کے لئے مہمانوں کی آمدور فت کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ رات 7:00 بجے نماز مغرب و عشاء کی ادائیگی کے بعد کھانا کھلایا گیا۔ رات 9:00 بجے تمام واقفین نو بچوں کو اور دیگر مہمانوں کو پیارے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا لائیو خطبہ جمعہ اجتماعی صورت میں دیکھایا گیا اور تمام واقفین نو بچوں سے مقابلہ سوال و جوابات کی صورت میں جائزہ لیا گیا۔

12؍نومبر بروز ہفتہ دن کا آغا ز 5:00 بجے نماز تہجد سے کیا گیا جس کے بعد نماز فجر اور درس مکرم مشنری انچارج صا حب ملائشیا نے دیا جس میں تمام واقفین نو بچوں کو اللہ تعالیٰ سے تعلق مضبوط کرنے، نمازوں کی ادائیگی اور وقف نو کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلا ئی گئی۔ صبح 7:30 بجے ناشتہ کر وایا گیا۔

افتتاحی تقریب

افتتاحی تقریب کا آغاز صبح 9:00 بجے ہوا جس کی صدارت مکرم مشنری انچارج صا حب ملائشیا نے کی۔ تقریب میں تلاوت، نظم اور حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کا بیان فرمودہ پیغام وقف نو پڑھ کر سنایا گیا جس کے بعد مکرم مشنری انچارج صاحب ملائشیا نے دعائیہ کلمات کے بعد دعا کروائی۔

پہلا روز 12؍نومبر بروز ہفتہ

12؍نومبر کو تمام علمی مقابلہ جات رکھے گئے جن میں (تلاوت، نظم، تقریر، سوال و جوابات، پیغام رسانی اور امتحان بمطابق نصاب وقف نو) شامل تھے۔

پہلے سیشن میں تلاوت، نظم، اور تقریر کے مقابلہ جات کروائے گئے۔ 12:00 بجے پہلے سیشن کے اختتام کے بعد کھانا کھلا یا گیا جس کے بعد ظہر و عصر نمازوں کی ادائیگی کی گئی۔

دوسرے سیشن میں (پیغام رسانی، امتحان اور سوال و جوابات) کے مقابلہ جا ت کروائے گئے۔ تمام علمی مقابلہ جات عمر کے مطابق کروائے گئے۔

رات 7:00 بجے مغرب وعشاء نمازوں کی ادائیگی کی گئی جس کے بعد 7:30 بجے کھانا کھلایا گیا۔

رات9:00 بجے تمام واقفین نو بچوں کا مستقبل میں تعلیم کے حوالہ سےایک دلچسپ پروگرام رکھا گیا جس کو بذریعہ سلائیڈ شو دیکھایا گیا۔ اس کے بعد تمام واقفین نو بچوں سے پیا رے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت اَقدس میں دعائیہ خطوط لکھوائے گئے اور 15 سال سے اوپر واقفین نو بچوں سے تجدید فارم پر کروائے گئے۔ دوسرے سیکشن کا اختتام رات 10 بجے ہوا۔

دوسرا روز 12؍نومبر بروز اتوار

13؍نومبر بروز اتوار آغاز 5:00 بجے نماز تہجد سے ہوا جس کے بعد نماز فجر اور درس نیشنل سیکرٹری وقف نو نے دیا درس میں تمام واقفین نو بچوں کی تربیت کے حوالہ سے نصائح بیان فرمائیں۔ صبح 7:30 بجے ناشتہ کرایا گیا۔ 8:30 بجے تمام بچوں کو بذریعہ ٹرانسپورٹ نزد بیت السلام مشن ہائوس گرائونڈ میں لے جایا گیا۔ 9:00 بجے تمام کھیلوں کا آغاز کیا گیا جن میں (مقابلہ چیلنج، نشانہ بازی، زور آزمائی، میوزیکل چیئر اور سیک جمپنگ) شامل تھے۔ تمام مقابلہ جا ت عمر کے مطابق کروائے گئے۔

دوپہر 12:00 بجے بذریعہ ٹرانسپورٹ تمام بچوں کو گرائونڈ سے واپس بیت السلام مشن ہائوس پہنچایا گیا۔

1:30 بجے ظہر و عصر نمازوں کی ادائیگی ہوئی اور دوپہر کا کھانا کھلایا گیا۔

اختتامی تقریب

2:00بجے اختتامی تقریب کا آغاز ہوا جس کی صدارت نائب نیشنل امیر صاحب ملائشیا نے کی۔ آغا ز میں تلاوت، نظم اور نیشنل سیکرٹری وقف نو نے اجتماع کی رپورٹ پیش کی اس رپورٹ میں اجتماع کی تیاریوں سے لیکر تمام پروگرامز کی کارکردگی بیان کی گئی جس کے بعد تقریر مکرم مشنری انچارج صاحب ملائشیا نے کی۔ آپ نے اپنی نصائح میں تمام واقفین نو بچوں کو عبادات کی ادائیگی، اللہ تعالیٰ سے تعلق مضبوط قائم رکھنے کی طرف توجہ دلائی۔ جس کے بعد تمام مقابلہ جات میں اعزاز حاصل کرنے والے واقفین نو بچوں کی حونصلہ افزائی کے لئے تقسیم انعامات کرائی گئی۔

تقریب کے آخر پر مکرم نائب امیر صاحب ملائشیا نے دعائیہ کلمات کے بعد دعا کروائی۔

حاضری

اللہ تعالیٰ کے فضل سے 16 حلقہ جا ت میں سے 160 واقفین نو بچے شامل ہوئے جبکہ اجتماع پر مجمو عی حاضری 213 تھی جن میں سیکرٹریان اور دیگر مہمان بھی شامل تھے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سےاب تک ملائشیا میں بذریعہ آن لائن رجسٹرڈ واقفین نو لڑکوں اور لڑکیوں کی تعداد تقریباً 542 ہے

اللہ تعالیٰ کے خاص فضل اور پیارے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی دعائوں سے نیشنل اجتماع وقف 2022 کامیاب ہوا۔ الحمد للّٰہ

اللہ تعالیٰ کر ے کہ یہ سلسلہ ہمیشہ قائم رہے اور تمام واقفین نو اس اجتماع کی بدولت اپنے اندر روحانی تبدیلیاں پیدا کرتے ہوئے جما عت احمدیہ کے انمول خادم بن کر مستقبل میں اسلام اور احمدیت کے بہترین مدد گا ر ثابت ہوں۔ آمین

(رپورٹ: نیشنل سیکرٹری وقف نو ملائشیا)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 13 دسمبر 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی