• 19 اپریل, 2024

آج کی دعا

صَلِّ عَلیٰ مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ سَیِّدِ وُلْدِ اٰدَمَ وَخَاتَمِ النَّبِیِّیْن

(براہین احمدیہ ۔ روحانی خزائن جلد اول صفحہ:597 حاشیہ در حاشیہ)

ترجمہ: اور درود بھیج محمدﷺ اور آلِ محمدﷺ پر جو سردار ہے آدم کے بیٹوں کا۔ اور خاتم الانبیاء ہےﷺ۔

یہ حضرت مسیحِ موعودؑ کا سید ومولیٰ پیارے نبی، مقدس الانبیاء، خاتم الانبیاء ،حضرت محمدﷺ کی ذات اقدس میں درود پاک ہےجو کہ آپ کو الہام ہوا تھا۔

ہمارے پیارے آقا سیّدنا حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایَّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز درود شریف کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرماتے ہیں :
’’حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام براہین احمدیہ میں اپنے ایک الہام کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں۔ جو الہام ہے وہ یہ ہے صَلِّ عَلیٰ مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ سَیِّدِ وُلْدِ اٰدَمَ وَخَاتَمِ النَّبِیِّیْن۔ اور درود بھیج محمدؐ اور آل محمدؐ پر جو سردار ہے آدم کے بیٹوں کا اور خاتم الانبیاء ہے صلی اللہ علیہ وسلم‘‘۔ آپ فرماتے ہیں کہ ’’یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ یہ سب مراتب اور تفضّلات اور عنایات اسی کے طفیل سے ہیں اور اسی سے محبت کرنے کا یہ صلہ ہے۔ سبحان اللہ اُس سرور کائنات کے حضرت احدیّت میں کیا ہی اعلیٰ مراتب ہیں اور کس قسم کا قُرب ہے کہ اُس کا مُحب خدا کا محبوب بن جاتا ہے اور اس کا خادم ایک دنیا کا مخدوم بن جاتا ہے۔

(براہین احمدیہ، روحانی خزائن جلد اول صفحہ 597-598 حاشیہ)

۔۔۔۔۔ پس دشمن ہمیں جو چاہے کہتا رہے۔ ہم پر جو بھی الزام لگاتے ہیں لگاتے رہیں۔ ہمارے دلوں میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت ہے اور ہمیں سب سے بڑھ کر آپ کے خاتم النبیین ہونے کا اِدراک ہے اور یہ سب ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے دیا ہے۔‘‘

(خطبہ جمعہ 16؍ دسمبر 2016ء)

چھو کے دامن ترا ہر دام سے ملتی ہے نجات
لَا جرَم در پہ تیرے سر کوجھکایا ہم نے
ہم ہوئے خیرِ اُمم تجھ سے ہی اے خیرِ رُسُل
تیرے بڑھنے سے قدم آگے بڑھایاہم نے
مصطفیٰ پر ہو تیرا بے حد سلام اور رحمت
اس سے یہ نور لیا بارِ خدایا ہم نے

(مرسلہ: مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 13 فروری 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 15 فروری 2021