• 26 اپریل, 2024

آج کی دعا

اَللّٰهُمَّ رَبَّ هٰذِهِ الدَّعْوَةِ التَّآمَّةِ، وَالصَّلَاةِ القَآئِمَةِ اٰتِ مُحَمَّدًا ۣالوَسِيْلَةَ وَالفَضِيْلَةَ، وَابْعَثْهُ مَقَامًا مَّحْمُودًا ۣالَّذِيْ وَعَدْتَهُ

(بخاری كِتَابُ الأَذَانِ بَابُ الدُّعَاءِ عِنْدَ النِّدَاءِ حدیث: 614)

ترجمہ : اے اللہ! جو اس کامل پکار (یعنی اذان) کا رب ہے اور قائم رہنے و الی نماز کا بھی رب ہے، محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو وسیلہ اور فضیلت عطا فرما اور انہیں اس مقام محمود پر پہنچا جس کا تونے ان سے وعدہ کیا ہوا ہے۔

یہ ہمارے پیارے رسول اکرم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی اذان کے بعد کی دعا ہے۔

حضرت انس ؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرتﷺ نے فرمایا:

اذان اور اقامت کے درمیان کی دعا رد نہیں ہوتی۔

ہمارے پیارے آقا سیّدنا حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایَّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز اس دعا کی طرف ہماری رہنمائی کرتے ہوئے فرماتے ہیں:
حضرت عبداللہ بن عمرو بن عاص ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا:
’’جب تم مؤذن کواذان دیتے ہوئے سنو تو تم بھی وہی الفاظ دہراؤ جو وہ کہتا ہے۔ پھر مجھ پر درود بھیجو۔ جس شخص نے مجھ پر درود پڑھا اللہ تعالیٰ اس پر دس گنا رحمتیں نازل فرمائے گا۔ پھر فرمایا میرے لئے اللہ تعالیٰ سے وسیلہ مانگو۔ یہ جنت کے مراتب میں سے ایک مرتبہ ہے جو اللہ تعالیٰ کے بندوں میں سے ایک بندے کو ملے گا اور مَیں امید رکھتا ہوں کہ وہ مَیں ہی ہوں گا۔ جس کسی نے بھی میرے لئے اللہ سے وسیلہ مانگا اس کے لئے شفاعت حلال ہو جائے گی‘‘۔

(مسلم کتاب الصلوٰۃ باب استحباب القول مثل قول المؤذّن لمن سمعہ ثم یصلی علی النبیﷺ حدیث 384)

پس یہ جو اذان کے بعد کی دعا ہے اس کو ہر احمدی کو یاد کرنا چاہئے اور پڑھنا چاہئے۔

(خطبہ جمعہ 24؍ فروری 2006ء، خطبات مسرور جلد4 صفحہ111)

(مرسلہ: ایم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 14 اپریل 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 15 اپریل 2021