• 23 اپریل, 2024

فوڈ پینٹری۔ہیومینیٹی فرسٹ ولنگبورو یو۔ایس ۔اے۔ (Food Pantry Wellingborough USA)

ولنگبورو 17 ویں صدی کا شہر جو دوستی اور اچھے اخلاص کی ساکھ کا حامل ہے اس کی شہرت میں مومنین کی ایک ایسی جماعت کا بھی حصہ ہے جس کا ایمان انہیں امن کی نجات کی پیروی کرنے کی تلقین کرتا ہے۔ ولنگبورو میں امن و سکون، ایک ایسی مسلم جماعت کی نشاندہی کرتا ہے جس کے افراد بنی نوع انسان کے لئے پیار اور ہیومینٹی فرسٹ کے لئے جدوجہد کو برقرار رکھتے ہیں۔ اس تنظیم نے جس کے عطیات ،دعاؤں اور استقامت کے ذریعے سے ہیں،31ہزار افراد پر مشتمل کمیونٹی کو متاثر کیا ہے۔اس تنظیم کے عزم سے ایک ایسی پینٹری، جو ریاست کی مدد سے چل رہی تھی، اب ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں ایک وفاقی فنڈڈ اور تعاون یافتہ پروگرام بن گیا ہے۔

ہیومینٹی فرسٹ ولنگبورو

ولنگبورو فوڈ پینٹری کی عاجز ابتداء تقريباً10 سال قبل اور کچھ پُرخلوص لوگوں کی مدد سے ہوئی۔ نئی پینٹری کو رجسٹر کرنے سے پہلے فوڈ بینک کےنمائندے بنیادی تربیت دینے اور معائنہ کرنے مسجد تشریف لائے ، اس طرح پینٹری کو ریاستی سطح پر بہتر بنایا گیا۔

6،7 ماه کامیابی سے چلانے کے بعد ، ولنگبورو فوڈ پینٹری کو فروغ دے کر وفاقی پروگرام میں شامل کیا گیا۔ فیڈرل پروگرام کے ذریعہ سامان کی قیمت بہت زیادہ سستی ہوگی ، کچھ مفت ہو گا ، اور کھانا فوری طور پر مسجد میں پہنچایاجائے گا۔ پینٹری کو اب پیرشبل کھانا رکھنےکی منظوری حاصل ہوگئی تھی ، جیسے کہ پھل، سبزیاں وغیرہ۔

6،7 سال پہلے ، ہیومینٹی فرسٹ نے پینٹری سنبھالی اور ایک فریج،2فریزر ، شیلف والی الماریاں اور مزید سامان کے لئے رقم خرچ کی۔ ان کی سرمایہ کاری کے ذریعے پینٹری کو مقبولیت ملی اور کامیابی میں اضافہ ہوا۔

پینٹری میں کام کی تقسیم اسی طرح ہوتی ہے:خدام ،کھانا لینے اور مرتب کرنے کے ذمہ دار ہیں۔ لجنہ:پینٹری کے دن کھانا تقسیم اور مطلوبہ کاغذی کارروائی کرتی ہیں ۔ انصار :مالی مدد میں شامل ہوتے ہیں۔یہ سب بہت عمدہ طریقے سے ہوتا ہے ، لیکن آپ پوچھ سکتے ہیں کہ آپ ایک کامیاب کھانے کی پینٹری کیسے چلاتے ہیں؟

ایسٹ ریجن کےعلاقائی قائد کے بقول یہ طریقہ کار درج ذیل ہے:
’’ہم پینٹری سے 2 ہفتے پہلےآن لائن آرڈردیتے ہیں۔ پینٹری کی ترسیل سےقبل اس بار ہمارے پاس 5000 پونڈ وزن کا کھانا تھا۔اس کے بعد رضاکار ہر چیزٹرک سے جمع کرنے آتے ہیں اور مسجد کے اندر فریزر اورشیلفس پر ترتیب سے رکھتے ہیں ۔ وہ انوینٹری کا بھی انتظام کرتے ہیں۔ اس بار اضافی مانگ کی وجہ سے ہم نے اضافی اشیاء کی درخواست کی جسے منظور کرلیا گیا لیکن ہمیں خود 2700 پاؤنڈ وزن کھانے کی اشیاء پِک کرنی پڑیں ۔ جمعہ کی دوپہر ہم نے پیکیجنگ شروع کردی۔ 25 رضاکار موجود تھے جو 100 ڈبےمیں بند پھل ، سبزیاں وغیرہ تیار کرنے کے لئے 3گھنٹے لگاتے ہیں۔ ہم نے ہر ایک خاندان کو 5 بیگ دیئے ۔ایک میں انڈے ، ایک میں پھل اور سبزیاں ، ایک میں ٹوائلٹ پیپر اور دیگر سامان ، ایک میں چاول اور دوسری کھانے کی اشیاء کے ساتھ اور آخری میں منجمد مکھن ، پنیر، اور چکن شامل تھے۔ ہم نے اس کا آدھا کام جمعہ کی شام کیا اور منجمد کھانے کا انتظام ہم نے ہفتہ کی صبح 9 بجے شروع کیا۔ ہفتے کے روز 32 رضاکار آئے جن میں سے 3 جماعت سے باہر تھے۔ ہم نے تقسیم صبح 11 بجے شروع کی ، لیکن لوگ صبح 9 بجے سے ہی آنا شروع ہو گئے تھے اور کار کی قطار میں لگ گئے۔ صبح 11 بجے تک تقریبا 60 کاریں تھیں۔ ہم نے سہ پہر 3 بجے تک تقسیم جاری رکھی، 90کنبوں کو کھانا دیا،جس میں تقریبا 7000 پاؤنڈ خوراک تھی۔ دن کے اختتام پرہم نے سامان کے خالی ڈبوں کو توڑ کر ریسائیکلنگ کے لیے ٹرک پر لادا اور احاطہ صاف کیا۔‘‘

جماعت احمدیہ یو ایس اے کے 100سال پورے ہونے پر ولنگبورو جماعت نے غرباء کے لئے سردیوں کے کوٹ اور جیکٹ جمع کرنے کی مہم کی اور شہر کے میئر اور پولیس کمشنر کو تقریب میں مدعو کیا تھا۔ جب وہ مسجد میں آئے تو انھیں جماعت کی فوڈپینٹری کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی گئیں تھیں۔ولنگبورو شہر اپنی الگ فوڈپینٹری شہر کی لائبریری سے چلاتا تھا ۔ جب وبائی مرض اور ریاستی قانون کے تحت لائبریری بند ہو گئی تو میئر نے مسجد سے رابطہ کیا کہ وسائل کی کمی کی وجہ وہ گزارش کرتی ہیں کہ اگر ولنگبورو جماعت ان کے ساتھ مل کر مسجد سے فوڈ پینٹری چلائیں تو وہ جماعت کی مشکورہوں گے۔چنانچہ اب ولنگبورو جماعت کو نہ صرف ہیومینٹی فرسٹ کی رضاکارانہ خدمات کا موقع مل رہا ہے بلکہ وہ اپنی لوکل گورنمنٹ کے ساتھ مل کر انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہے۔

موجوده وبائی مرض میں ، ہر ایک کے ذہن میں انفیکشن ہونے کا اندیشہ ہے۔ رضاکاروں اور وصول کنندگان دونوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے پینٹری نے معاشرتی ،فاصلاتی قوانین کے مطابق اضافی احتیاطی تدابیر لاگو کیں۔ دستانے اور ماسک پہننے اور مناسب فاصلہ رکھنے کے ساتھ ، رضاکاروں کو بھی ہدایت کی گئی تھی کہ وہ کھانا وصول کرنے والوں سے بات چیت کرنے کی بجائے براہ راست کھانا کاروں تک پہنچائیں۔ تاہم ، ان رکاوٹوں نے پینٹری کے کام کو کم نہیں کیا بلکہ ان مشکل وقتوں میں زیادہ سے زیاده خدمات انجام دینے کے لئے ہیومینٹی فرسٹ ولنگبورو نے اپنے ماہانہ پینٹری کے علاوہ مزید تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا۔ اسی خیال کے ساتھ 21۔ اپریل کو ہیومینٹی فرسٹ ولنگبورو کے پاس ایک اور کھانے کی پینٹری تھی جہاں انہوں نے 19ہزار پاؤنڈ کھانا تقسیم کیا۔ 21 مارچ سے 21 اپریل تک ، ایک ماہ کے عرصے کے دوران، ان کے پاس 5کھانے کی پینٹریاں تھیں اور 50ہزار پاؤنڈ وزن سے زائد خوراک کی خدمت کی گئی تھی۔ اب تک پچھلے 2 ماہ میں مجموعی طور پر ولنگبورو پینٹری نے اپنے مقامی1ہزار200کنبوں کو 80ہزار پاؤنڈ وزن سے زیادہ کا کھانا فراہم کیا اور وہاں تقریباً 25 پرعزم رضاکاروں نے کئی گھنٹےخدمت کی۔خدا انہیں اس کا بہترین اجر دےاوران کے کام میں برکت عطا فرمائے ۔ آمین

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 14 جولائی 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 15 جولائی 2020