• 20 اپریل, 2024

تأثرات

آج مورخہ یکم جولائی 2020ء کی الفضل میں محترم عدنان ورک کا مضمون بعنوان ’’کیا حضرت آدم دنیا کے پہلے انسان تھے؟‘‘ پڑھا، جس سے خاکسار کے ذہن میں اٹھنے والے بہت سے سوالات کے، حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام و خلفائے کرام کے تفسیری نکات کی روشنی میں، جوابات مل گئے۔ الحمد للّٰہ، لیکن ساتھ ہی اس جانب توجہ ہوئی کہ آخر لغت عرب لفظ آدم کے کیا کیا معانی بیان کرتی ہے، لہذا جب تحقیق کی تو ایک معنی تو مٹی کے رنگ کا ملا۔ اور دوسرا یہ کہ آدم اللّٰهُ بينهم أصلح ووفَّق بينهم. (یعنی اللّٰه نے ان کے درمیان موافقت و اصلاح فرما دی)۔ اس معنی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ پہلے نبی کا نام بھی آدم رکھنے میں یہ حکمتِ خداوندی بھی ہوسکتی ہے کہ وہ زمین میں موجود لوگوں کی اصلاح کرے اور ان میں موافقت پیدا کرے، اور یوں فرشتوں کے اعتراض کے بالمقابل بھی یہ نام ہوسکتا ہے۔

(مبشر محمود ظفر)

ماشاللہ، بے شک اللہ کے نبی کی سکھلائی ہوئی دعائیں ہی ہماری نجات کا ذریعہ ہیں۔ کیا ہی خوبصورت دعا ہے۔ اپنے رب پر یقین، بھروسہ اور محبت کا دل کی گہرائیوں میں اتر جانے والا اظہار ،دعا کی صورت میں۔

اے اللہ تو اپنے حبیب محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دعاؤں کو ہمارے لئے بھی قبول فرما اور اپنی رحمت کو ہمارے لئے ڈھال اور اپنے فضل کو ہماری چادر بنا دے۔ آمین ثم آمین۔

(عبدالقدوس خان)

الفضل آن لائن الفضل ربوہ کا نعم البدل ہے اس میں دربار خلافت بہت ہی پیارا سلسلہ ہے ۔ اس کے علاوہ آج کی دعا بھی بہت اچھی کاوش ہے۔

اللہ تعالی آپ کی اس کاوش کو مزید بڑھائے اور ساری ٹیم کو بہترین جزاء عطا کرے ۔آمین

(وسیم احمد جنجوعہ ۔ ہائیڈل برگ جرمنی)

٭…٭…٭

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 14 جولائی 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 15 جولائی 2020