• 19 مئی, 2024

ایڈیٹر کے نام خطوط

•مکرمہ نبیلہ رفیق۔ ناروے سے لکھتی ہیں۔
حضرت حسن اور حسین رضی اللہ عنہما کی پاکیزہ یادوں پر مشتمل اداریے نے صبح صبح پڑھنے کا مزہ بھی دیا ہے اور درد بھی۔ ہر سال یہ المناک تاریخ دہرانا تکلیف دہ تو ہوتاہے مگر جماعتی اخبارات میں تحریرات پڑھنے کے بعد محسوس ہوتا ہے کہ جیسے کسی کے ساتھ بیٹھ کر یہ غم بانٹ لیا ہو۔ اللہ تعالی لکھنے والوں کو جزا دے آمین۔ فیجی سے آئی ہوئی نظم بھی بہت خوبصورت ہے۔ میری ایک چھوٹی سی رائے ہے کہ اگر اس نظم میں زمین کے نیچے زیر ہوتی اسی طرح ، ابن علیؓ میں ابن کےنیچے زیر ہوتی تو وزن بھی زیادہ درست رہتا اور مطلب بھی۔

•مکرمہ صفیہ بشیر سامی۔لندن سے لکھتی ہیں۔
مورخہ 4 اگست و 6 اگست کی اشاعت میں ’’حسن اور حسین جوانان جنت کے سردار اور دنیا کے میرے دو پھول ہیں‘‘ ان اداریوں نے آج پھر رُلا دیا۔ اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر سے نوازے جو ہمیں پڑھنے کے لئے اتنا قیمتی مواد دیتے ہیں۔

•مکرم رحمت اللہ بندیشہ مربی سلسلہ۔ جرمنی سے لکھتے ہیں۔
ماشاء اللہ! تنظیمی سطح پر اہمیت و ذمہ داریوں کے عناوین کے تحت انتہائی قابل قدر تحریرات شائع ہو رہی ہیں۔ اللّٰھم زد فزد

•مکرم عبد الستار خان مربی سلسلہ و نمائندہ الفضل لکھتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ کے فضل سے جنوبی امریکہ کے ملک پیرو میں بھی جلسہ سالانہ یوکے کے تمام پروگرام ایم ٹی اے پر لائیو دیکھے گئے۔ جلسہ کا ہر پروگرام ہی ایمان افروز تھا۔ خصوصاً حضرت اقدس خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے روح پرور خطابات اور عالمی بیعت میں شمولیت کی سعادت تقویت ایمان کا باعث تھی۔ اللہ تعالیٰ تمام شاملین و کارکنانِ جلسہ نیز ایم ٹی اے اور الفضل کے جملہ کارکنان کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ جن کی پرخلوص اور انتھک محنت سے تازہ بتازہ جلسہ سالانہ کی ساری کاروائی دیکھنے، سننے اور پڑھنے کا موقع ملا۔ جزاکم اللّٰہ احسن الجزاء۔

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 13 اگست 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ