• 26 اپریل, 2024

آج کی دعا

اَللّٰھُمَّ اَسْلَمْتُ نَفْسِیْ اِلَیْکَ وَ وَجَّھْتُ وَجْھِیَ اِلَیْکَ وَفَوَّضْتُ اَمْرِیْ اِلَیْکَ وَالْجاْتُ ظَھْرِیْ اِلَیْکَ رَغْبَۃً وَّ رَھْبَۃً اِلَیْکَ لَا مَلْجَاَ وَلَا مَنْجَاَ اِلَّا اِلَیْکَ، اٰمَنْتُ بِکِتَابِکَ الَّذِیْ اَنْزَلْتَ وَ بِنَبِیِّکَ الَّذِیْ اَرْسَلْتَ

(بخاری کتاب الدعوات)

ترجمہ: ’’اے میرے اللہ! میں اپنے آپ کو تیرے حوالے کرتا ہوںاور اپنی تمام تر توجہات تیری طرف پھیرتا ہوں۔ اپنے سب معاملات تیرے حوالے کرتا ہوں اور تیری طرف رغبت رکھتے ہوئے اور تجھ سے ڈرتے ہوئے تجھے اپنا سہارا بناتا ہوں۔ تیرے سوا کوئی جائے پناہ نہیں اور نہ ہی کوئی جائے نجات ہے۔ میں تیری اس کتاب پر ایمان لاتا ہوں جو تونے نازل کی ہے اور تیرے اس نبی پر بھی ایمان لاتا ہوں جو تونے بھیجا ہے۔‘‘

یہ پیارے رسول حضرت محمد ﷺ کی رات سونے کے وقت کی دعا ہے۔

آنحضرت ﷺ کو رات عشاء سے قبل سونا پسند نہیں تھا تاکہ نمازِ عشاء نہ رہ جائے۔ آپؐ دن کےکاموں کا اختتام نمازِ عشاء سے پہلے مکمل کرکے عشاء کے بعد آرام کرنا پسند فرماتے تھےتاکہ تہجد کے لئے وقت پر اٹھ سکیں۔

حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا بیان فرماتی ہیں کہ رات کو آنحضرت ﷺ سوتے وقت اپنا دایاں ہاتھ رخسار کے نیچے رکھتےتھے۔

(مرسلہ: قدسیہ محمود سردار)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 14 ستمبر 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 15 ستمبر 2020