• 5 مئی, 2024

نیشنل وقفِ نو ریفریشر کورس ملائیشیا

اللہ تعالیٰ کے فضل اور پیارے حضورِ انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہِ العزیز کی دُعا ئوں سے جما عت احمدیہ ملائیشیا کو نیشنل سطح پہ موٴرخہ 14 اگست 2022ء کو نیشنل شعبہ وقفِ نو کی جانب سے تمام سیکرٹریانِ وقفِ نو کا ریفریشر کورس منعقد کروانے کی توفیق ملی۔ الحمد للّٰہ

اس پروگرام کی تیا ری کے لیے ایک ماہ قبل آغاز کر دیا گیا تھا جس کے لیے سب سے پہلے حضورِ انور ایدہُ اللہ تعالیٰ کی خدمتِ اقدس میں دُعائیہ خط بھجوایا گیا۔ اس پروگرام کے لیےرضا کا رانہ طور پہ واقفینِ نوبحیثیت معاون کی ٹیم کو تشکیل دیا گیا۔ اس پروگرام کے شروع میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں نیشنل سیکرٹری وقفِ نو ملائیشیا اور منتخب کردہ 2 واقفینِ نو معاون شامل ہوئے اور ریفریشر کورس سے متعلقہ تمام پروگرامز کے بارے میں اظہارے رائے دینے کے بعد ایک بہترین ڈھانچہ میں تشکیل دیا گیا۔

جس میں پروگرام منعقد کروانے کے لیے مکرم و محترم امیر صا حب ملائیشیا سے منظوری لی گئی۔ اس کے بعد نیشنل وقفِ نو ملائیشیا کے آفس میں باقاعدگی کے ساتھ ریفریشر کورس کے لیےمر کزی لائحہ عمل بذریعہ کمپیوٹر سلائیڈ شو کیلئے ترتیب دیا گیا اور تما م سیکرٹریان کے لیے ایک سلائیڈ شو کی شکل میں وقفِ نو ریفریشر کورس سے متعلق تمام اہم معلومات کو بنایا گیا۔ اس کے علا وہ تمام سیکرٹریانِ وقفِ نو کے لیے ایک فائل کوبھی ترتیب دیا گیا جس میں خلفاء کی دی گئی تمام ہدایات اور نصا ئح سب شامل تھے۔ اس کے علا وہ انگلش اور اُردو میں تمام واقفینِ نو کے سلیبس کو کتاب کی شکل میں تیار کیا گیا۔ جن میں انگلش کی زبان میں 3 سلیبس اور اُردو کی زبان میں 1 سلیبس تیار کیا گیا جو کہ ریفریشر کورس کے دوران شامل ہونے والے تمام سیکرٹریان کو فراہم کی گیا۔ الحمد للّٰہ اس پروگرام کی مکمل تیا ری کے بعد مورخہ 14 اگست 2022ء بروز اتوار صبح 8 بجے باقاعدہ آغاز کیا گیا۔ سب سے پہلے دُور سے آنے والے تمام شاملین سیکرٹیریان کے لیے احمدیہ مشن ہائوس بیت السلام میں رہائش اور طعام کا انتظام کیا گیا۔ صبح 8 بجے ناشتہ کے بعد 9 بجے پروگرام کی کاروائی کا آغاز کیا گیا۔ ریفریشر کورس کو 2 حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ پہلا حصہ صبح 9 بجے تا دوپہر 12.30 بجے کے دورانیہ کا تھا جبکہ دوسرےحصے کا دورانیہ دوپہر 2 بجے تا شام 4 بجے تھا۔ سب سے پہلے آغاز تلا وت قرآنِ کریم سے کیا گیا اور پھر مکرم و محترم امیر صا حب ملائیشیا نے افتتاحی کلمات کے ساتھ دُعا کروائی۔ جس کے بعد خلفاء کی طرف سے تمام سیکرٹریان اور والدین کے لیے بیان فرمودہ ہدایات اور نصائح پڑھے گئے۔ اس کے بعد لائحہ عمل کو سلائیڈ شو کے ذریعہ دیکھا گیا۔ پہلے حصہ کے اختتام پہ پروگرام سوال و جوابات مُنعقد کیا گیا جس میں تمام سیکرٹریانِ وقفِ نو سے سوال و جوابات کیساتھ وقفِ نو کے شعبہ کو بہترین طریقہ سے چلانے کے لیے اظہارِ رائے بھی لی گئی۔ اس کے بعد پہلے سیکشن کے اختتام پہ طعام کا انتظام کیا گیا۔ جس کے بعد نمازِ ظہرو عصر جمع کروائی گئیں۔ نمازوں کی ادائیگی کے بعد 2 بجے دوسرے سیشن کا آغاز تلاوتِ قرآن کریم سے کیا گیا۔ اس کے بعد نظم اور پھر نیشنل سیکرٹری وقفِ نو کی طرف سے رپورٹ پیش کی گئی۔ جس کے بعد مکرم و محترم امیر صا حب ملائیشیا نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے ارشادات کی روشنی میں چند نصائح بیان فرمائیں اور آخر پہ دُعائیہ کلمات کیساتھ دُعا کروائی گئی جس کے بعد اس پروگرام کو اختتام پذیر کیا گیا۔ الحمد للّٰہ

اس پروگرام میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے ملائیشیا کے 17 حلقہ جات کے سیکرٹریان اور نمائندگان اور 3 لجنہ اماء اللہ کے نمائندہ نے شمولیت اختیار کی۔ جن میں مرد حضرات کی طرف سے کل 20 سیکرٹریان اور نمائندے شامل ہو ئے۔ یُوں اس پروگرام میں کُل حاضری 23 تھی (الحمد للّٰہ)۔

اللہ تعالیٰ کے فضل سے اور حضو رِ انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی دُعائوں سے پروگرام اپنے آغاز سے انجام تک نہایت نظم و ضبط کے ساتھ اپنے اختتام تک پہنچا۔ الحمد للّٰہ

(رپورٹ: فؤاد احمد ناصر۔ ملائیشیا)

پچھلا پڑھیں

مجددین اسلام-تعارف و کارہائے نمایاں (کتاب)

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ