• 8 جولائی, 2025

دعا کا تحفہ

حالت رکوع کی دعائیں

حضرت عوفؓ بن مالک نے نبی کریمﷺ کو رکوع میں یہ دعا پڑھتے سُنا:

سُبْحَانَ ذِی الْجَبْرُوتِ وَالْمَلَکُوتِ وَالْکِبْرِیَاءِ وَالْعَظَمَۃِ

(ابو داؤد کتاب الصلوٰۃ)

ترجمہ: پاک ہے وہ ذات جو بہت قدرت اور بادشاہت والی، کبریائی اور عظمت والی ہے۔

حضرت علیؓ اور حضرت جابرؓبن عبداللہ کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ رکوع میں یہ دُعا کیا کرتے تھے:

اَللّٰھُمَّ لَکَ رَکَعْتُ وَبِکَ اٰمَنْتُ وَلَکَ اَسْلَمْتُ وَعَلَیْکَ تَوَکَّلْتُ اَنْتَ رَبِّی خَشَعَ سَمْعِیْ وَبَصَرِیْ وَلَحْمِیْ وَدَمِیْ وَ عَظْمِیْ وَمُخِّیْ وَ عَصْبِیْ لِلّٰہِ رَبِّ العَالَمِینَ

(نسائی کتاب الافتتاح)

ترجمہ: اے اللہ! تیری خاطر مَیں نے رکوع کیا اور تجھ پر ایمان لایا اور میں تیرا ہی فرمانبردار ہوں اور تجھی پر میرا توکّل ہے۔ تو ہی میرا پروردگار ہے۔ میرے کان اور میری آنکھیں، میرا گوشت اور میرا خون، میری ہڈیاں اور میرا دماغ اور میرے اعصاب اس اللہ کی اطاعت میں جُھکے ہوئے ہیں جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے۔

(مناجات رسولؐ از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ 60-61)

(مرسلہ: عائشہ چوہدری۔ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

مسجد فتح عظیم امریکہ

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 15 اکتوبر 2022