• 8 جولائی, 2025

ایک سبق آموزبات

افریقی کہاوت ہے کہ:
ساکن سمندر ماہر ملاح نہیں بناتے۔ (BBC News)

سمندر کی وہ طوفانی حالت جس میں سمندر میں کشتی ڈوبنے کا خطرہ ہو اور کوئی ماہر ملاح اسے بحفاظت نکال لائے تو وہ اس ملاح سے زیادہ تجربہ کار ہوگا جو ساکن سمندر میں کشتی چلاتا ہے۔

اسی طرح کہتے ہیں جو برتن آگ میں نہ پکایا جائے وہ کچا ہوتا ہے۔ اس لئے وہ کام جو آسانی سے ہو جائے اس سے مہارت پیدا نہیں ہوتی۔ جسے زمانے کی گرم و سرد ہوا نہ لگے اسے معاشرے میں ماہر تسلیم نہیں کیا جاتا۔ اسی لئے معروف ادارے پہلے ہی آپ کا تجربہ مانگتے ہیں۔ اس سے ایک معروف شعر ذہن میں آتا ہے۔

گرتے ہیں شہسوار ہی میدان جنگ میں
وہ طفل کیا گرے گا جو گھٹنوں کے بل چلے

(مرسلہ:ذیشان محمود۔ سیرالیون)

پچھلا پڑھیں

مسجد فتح عظیم امریکہ

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 15 اکتوبر 2022