• 6 مئی, 2024

ایڈیٹر کے نام خطوط

• مکرمہ امتہ الباری ناصر۔ امریکہ سے لکھتی ہیں:
حضرت اقدس ؑ کا بر محل اقتباس مضمون کو رفعت عطا کر دیتا ہے۔ جیسے شاعر اچھی غزل سنا کے مشاعرہ لُوٹ لیتے ہیں۔ آپ کسی خیال پر گرہ لگا کر محفل لُوٹ لیتے ہیں۔ بارک اللّٰہ۔

• مکرمہ نصرت قدسیہ۔ فرانس سے لکھتی ہیں:
ماشاءاللّٰہ! مورخہ 27 اکتوبر 2022ء کو شائع ہونے والا اداریہ بہت ہی منفرد اور روحانی وٹامن سے بھرپور تھا۔

• مکرمہ صادقہ مرزا۔ آٹوا کینیڈا سے لکھتی ہیں:
بہت احسن طریق سے یہ مضمون لکھا اور سمجھایا گیا۔ جزاک اللّٰہ احسن الجزاء۔

• مکرمہ امۃ الشافی رومی۔ قادیان سے لکھتی ہیں:
بہت عمدہ مضمون ہے ماشاءاللّٰہ۔ پہلے ہماری شاعرہ مکرمہ منصورہ فضل من نے اتنا عمدہ کلام لکھ کر کمال کیا ہے پھر آپ نے اس کی وضاحت کر کے اس مصرعے کو مزیدچار چاند لگا دئے ہیں ماشاءاللّٰہ۔ مضمون سے متعلقہ تصویر کا چناؤ بھی مضمون کی اہمیت اور حسن کو مزید بڑھا دیتا ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ

نعمتیں چن دی گئیں ہیں اس کے ہر قرطاس پر
میوہ ہائے دین کا الفضل، دسترخوان ہے

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان نعمتوں کو ہمیشہ جاری رکھے اور ہمیں ان سے بھر پور استفادہ حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ان نعمتوں کو چننے والوں کو بھی بہترین جزا عطا فرمائے آمین ثم آمین۔

• مکرمہ سعدیہ طارق لکھتی ہیں:
ذاتی مصروفیات کے باعث کافی کام جمع تھے اس لئے الفضل بہت ہی آرام سے پڑھے جارہے ہیں۔ آج ان شاءاللّٰہ ختم کروں گی۔ ابھی تو ’’میوہ ہائے دین کے دستر خوان کا لطف اٹھا رہی ہوں‘‘ میں الفضل کو ارشاد باری تعالیٰ سے شروع کر کے چھوٹی سی بات تک ختم کرتی ہوں اس لئے وقت درکار ہوتا ہے۔ اللہ آپ کو ڈھیروں ڈھیروں جزائے خیر عطا فرمائے ہمیں بھی پڑھنے لکھنے والوں میں شامل کر لیا۔

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 14 نومبر 2022

اگلا پڑھیں

دنیا سے بے رغبت اور بےنیاز ہو جاؤ