• 1 مئی, 2024

بیت البصیر مہدی آباد میں جماعت احمدیہ کا جلسہ سیرۃ النبی ؐ

موٴرخہ 16؍اکتوبر 2022 بروز اتوار جماعت احمدیہ مہدی آباد جرمنی کا جلسہ سیرۃ النبی ﷺ زیر صدارت مکرم سلیم احمد صاحب طور صدر جماعت مہدی آباد منعقد ہوا۔ ہر سال جلسہ یوم مسیح موعود، جلسہ پیشگوئی مصلح موعود کی طرح یہ جلسہ بھی باقاعدگی سے منعقد کیا جاتا ہے۔ مسجد بیت البصیر (جس کا چار سال قبل سیّدنا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہِ العزیز نے افتتاح فرمایا تھا) میں اس کا آ غاز ساڑھے بارہ بجے تلاوت سے ہوا جو مکرم طیّب صدیق صاحب نے مع اردو ترجمہ پیش کی جس کے بعد اس کا جرمن ترجمہ مکرم سجیل نواز نے پیش کیا اور سفیان احمد صاحب نے نظم پڑھی۔

جماعت احمدیہ کیل کے مربی مکرم حسیب احمد صاحب گھمن نے جرمن زبان میں اسوہ حسنہ ﷺ پر عمل کرنے اور اسلامی آداب کے اختیار کرنے کے فوائد بیان کرتے ہوئے تلقین کی کہ ہمیں روزمرہ کی زندگی میں دینی احکامات پر عمل کو ترجیح دینی چاہئے ۔ بعدہٗ مکرم منیر احمد صاحب باجوہ نے حضرت خلیفۃ المسیح الرابعؒ کی نعت خوش الحانی سے پڑھ کر سنائی۔ مقامی مربی سلسلہ مکرم مشہود احمد صاحب ظفر نے اردو میں تقریر کی جس کا رواں جرمن ترجمہ مکرم راشد احمد صاحب نے کیا۔ ناصرات نے نعت ’’علیک الصلوٰۃ علیک السلام‘‘ لجنہ اِماء اللہ کی طرف سے خوش الحانی سے پڑھ کر سنائی۔ صدر صاحب نے بعدہٗ مقررین اور حاضرین کا شکریہ اور بعض اعلانات کئے۔ اس جلسہ کا اختتام دعا سے ہوا جو مکرم حسیب احمد صاحب مربی سلسلہ کیل نے کروائی۔ دعا کے بعد نمازِ ظہر و عصر ادا کی گئی پھر حاضرین کی طعام سے تواضع کی گئی جس کا اہتمام مکرم غلام مصطفیٰ ودود صاحب نے کیا تھا۔ فجزاہ اللّٰہ احسن الجزاء۔

(محمد کولمبس خاں ۔ مہدی آباد جرمنی)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 14 نومبر 2022

اگلا پڑھیں

دنیا سے بے رغبت اور بےنیاز ہو جاؤ