• 19 اپریل, 2024

ایڈیٹر کے نام خطوط

مکرم انجینئر محمود مجیب اصغر۔ سویڈن سے لکھتے ہیں:
عابد خان صاحب کی ڈائری بہت دلچسپ اور ایمان افروز ہوتی ہے۔ یہ بہت خوش قسمت انسان ہیں، جن سے حضور بے تکلفی سے معصومانہ انداز میں گفتگوکرتے ہیں۔ ان کے والد ڈاکٹر حمید احمد خان بہت ذہین طالب علم تھے۔ 1960ء میں تعلیم الاسلام کالج سے ایف ایس سی پری میڈیکل مکمل کیا اور اول پوزیشن حاصل کی۔ آپ ڈاکٹر بنے اورحسب توفیق خدمت دین اور خدمت انسانیت کی۔

ان کی والدہ برگیڈیئروقیع الزمان (افسر حفاظت حضرت خلیفۃ المسیح الرابعؒ) جو سفر ہجرت میں حضورؒ کے ہمرکاب تھے کی بیٹی ہیں۔ عابد خان صاحب کے والدین نے حضرت خلیفۃ المسیح الرابعؒ کی بڑی خوشنودی حاصل کی۔ آپا طاہرہ صدیقہ حرم ثانی حضرت خلیفۃ المسیح الثالثؒ، ڈاکٹر حمید خان صاحب کی بہن ہیں۔

مکرمہ منزہ ولی سنوری۔ کینیڈا سے لکھتی ہیں:
الفضل آن لائن کی اشاعت کے 3 سال پورے ہونے پر دلی مبارکباد پیش ہے۔ خلافت کی عظیم نعمت کی قدر کوئی کیا جانے، محروم دلوں سے پوچھئے۔ نگاہیں ترس رہی ہیں خلیفۂ وقت کو دیکھنے کو۔ اتنی محنت اور تندھی سے اخبار کی خدمت کرنے والوں کے لئے دلی دُعا ئیں ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کو بہترین جزا دے اور الفضل کو مزید ترقی کی راہوں پر چلائے۔اس روحانی مائدے میں مزید اضافہ ہوتا چلا جائے جس کے ثمرات سے ساری دنیا کے قارئین فیضاب ہورہے ہیں۔

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 14 جنوری 2023

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی