• 27 جولائی, 2025

آج کی دعا

قَالَ بَارَكَ اللّٰهُ لَكَ وَبَارَكَ عَلَيْكَ وَجَمَعَ بَيْنَكُمَا فِي الْخَيْرِ

(جامع ترمذی أَبْوَابُ النِّكَاحِ حدیث1091)

ترجمہ : اللہ آپ دونوں زوجین پر برکتیں نازل فرمائے، اور آپ دونوں کوخیرپر جمع کرے۔

یہ سید و مولیٰ پیارے نبی حضرت محمدﷺ کی شادی کے موقع پر دی جانے والی دعا ہے۔

ضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرمﷺ شادی کرنے پرجب کسی کو مبارک باد دیتے تو فرماتے: بَارَکَ اللّٰہُ لَکَ وَبَارَکَ عَلَیْکَ وَجَمَعَ بَیْنَکُمَا فِی الْخَیْرِ۔

حضرت عبد الرحمٰن بن عوف ؓ کو آپﷺ نے شادی کے موقع پر یہ دعا دی کہ اللہ تعالی تمہارے گھر والوں اور تمہارے مال میں برکت عطا فرمائے۔

حضرت عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ ام المومنین حضرت عائشہ ؓنے اپنی ایک رشتہ دار انصاری لڑکی کی شادی کی۔ رسول اللہ ﷺ تشریف لائے اور فرمایا: تم لوگوں نے لڑکی کو رخصت کر دیا؟ انہوں نے کہا: جی ہاں۔ فرمایا: کیا کچھ تحفے تحائف بھی بھجوائے ہیں۔ حضرت عائشہ ؓ نے فرمایا کہ جی ہاں۔آپ ﷺ نے فرمایا کہ کیاتم نے اس کے ساتھ کسی کو بھیجا ہے جو گانے گائے؟ ام المومنین ؓنے کہا: جی نہیں۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: انصار لوگ گیت وغیرہ پسند کرتے ہیں۔ (بہتر ہوتا) اگر تم اس کے ساتھ (کسی کو) بھیجتے جو کہتا: أَتَيْنَاكُمْ أَتَيْنَاكُمْ فَحَيَّانَا وَحَيَّاكُمْ: ہم تمہارے پاس آئے ہیں۔ ہم تمہارے پاس آئے ہیں۔ ہمیں بھی مبارک، تمہیں بھی مبارک۔

(سنن ابنِ ماجہ كِتَابُ النِكَاحِ ِحدیث : 1900)

(مرسلہ:مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 15 فروری 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 16 فروری 2021