• 26 اپریل, 2024

کرونا کی وبا اور اسکاٹ لینڈ ریجن کا خدمت خلق کے میدان میں نمایاں کردار

اللہ کی مخلوق کے ساتھ بھی وہی سلوک کریں جس طرح ایک ماں اپنے بچے کے ساتھ سلوک کرتی ہے۔ یہ آپ کا راستہ بننا چاہئے اور یہ نہیں کہ آپ کسی کی مدد کریں تاکہ آپ بعد میں فائدہ اٹھاسکیں یا بدلے میں کوئی فائدہ اٹھاسکیں۔

جماعت احمدیہ گلاسگو ہر سال کے شروع میں نئے سال کی مناسبت سے ایک اہم پروگرام کا اہتمام کرتی رہی ہے جس میں مسجد بیت الرحمٰن گلاسگو میں غیر مسلموں ، سیاستدانوں اور زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والوں اور ہمسائیوں کو مدعو کیا جاتا ہے ۔ اس سال کرونا کی وبا کی وجہ سے یہ پروگرام مسجد میں منعقدکرنا ممکن نہیں تھا لہٰذاآن لائن اس پروگرام کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ پروگرام سے ایک ماہ قبل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں مختلف ٹیموں کے ذمہ مختلف ذمہ داریاں لگائی گئیں جیسے سیاستدانوں، پولیس، ملٹری، دوسرے مذاہب کے رہنما، اساتذہ سمیت دوسری اہم شخصیات کو دعوت دینا اور دوسرے شعبہ جات کا انتظام جیسے آئی ٹی اور پریس میڈیا وغیرہ۔ پروگرام سے پہلے حضور انور ایدة اللہ تعالیٰ کی خدمت میں دعا کیلئے خط لکھا گیا اور سوشل میڈیا پر اس کے بارہ میں آگاہی مہم چلائی گئی۔

مؤرخہ17جنوری 2021ء شام چھ بجے اس آن لائن پروگرام کا اہتمام تلاوت قرآن کریم اور انگریزی ترجمہ کے ساتھ ہوا۔ مکرم احمد اووزو کونیڈو صاحب سیکرٹری تبلیغ گلاسگو نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس پروگرام میں شامل ہونے کیلئے وقت نکالا جس کا موضوع وقت کی مناسبت سے ‘‘کرونا کی وبا اور جماعت احمدیہ کی خدمت خلق’’تھا۔ جماعت احمدیہ کے تعارف پر مبنی ایک ویڈیو دکھائی گئی اس کے بعد مکرم معاذ احمد صاحب نے اسکاٹ لینڈ ریجن کی جماعتوں گلاسگو، ایڈنبرا اور ڈنڈی میں خدمت خلق کے کاموں کے متعلق پریزینٹیشن دکھائی جیسے کھانوں، ماسک اور دوسری ضروری اشیاء کی مفت تقسیم وغیرہ۔

یہ آن لائن پروگرام زوم کے ذریعے منعقد کیا جارہا تھا جسے یو ٹیوب، ٹویٹر، انسٹا گرام اور فیس بک پر براہ راست نشر کیا جارہا تھا جسے تقریباً 700 کے قریب لوگوں نے پوری دُنیا میں دیکھا۔ پروگرام کی ریکارڈنگ اسکاٹ لینڈ جماعت کے یو ٹیوب چینل پر دیکھی جاسکتی ہے۔

Cllr Dr Amy McNeese-Mechan Councillor for Leith Walk نے شامل مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ پہلی دفعہ جماعت کے پروگرام میں شامل ہورہی ہیں اور بہت خوش ہیں کہ کیسے آپ کی جماعت پوری دُنیا میں انسانیت کی خدمت کیلئے پیش پیش ہے۔

Karen Amara – BJO Amara Charity نے اپنی فلاحی تنظیم کا تعارف کروایا اور کہا کہ اس وبا کے وقت میں اُن کے پاس بے شمار ایسے لوگ آتے ہیں جنہیں کھانے اور کپڑوں وغیرہ کی اشد ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جماعت گلاسگو کی بے حد ممنون ہیں جو پچھلے کئی مہینوں سے مسلسل تازہ کھانا اور دوسری اشیاء عطیہ کرتے رہے ہیں جو ضرورتمند لوگوں کے کام آتی ہیں۔

Naa Tsotsoo Soyoo, Queen Mother of James Town Ghana ہمارے پروگرامز میں باقاعدگی سے شامل ہورہی ہیں اور کافی سارے فلاحی اداروں کو برطانیہ اور افریقہ میں چلا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ جماعت کی پوری دنیا میں انسانیت کیلئے خدمات کی گواہ ہیں اور جانتی ہیں کہ کیسے افریقہ میں آپ لوگ شاندار کام کررہے ہیں۔

Linda Fabiani, MSP جو ہمارے پروگرامز میں کئی سالوں سے شامل ہورہی ہیں نے کہا کہ اُن سے بہتر کون جانتا ہے کہ جماعت احمدیہ کس طرح انسانیت کیلئے بغیر رنگ ، نسل و مذہب کے خدمات جاری رکھے ہوئے ہے۔

مکرم ڈاکٹر عزیز حفیظ صاحب چیئرمین ہومینٹی فرسٹ برطانیہ نے کلیدی خطاب کیا اور اس فلاحی تنظیم کے پورے دُنیا میں جاری منصوبہ جات کے بارہ میں ویڈیوز دکھائیں۔ مکرم رواح الدین عارف خان مربی سلسلہ گلاسگو جماعت نے اسلامی تعلیمات کی روشنی میں انسانیت کی خدمت کے حوالہ سے واقعات پیش کئے اور کہا کہ جماعت احمدیہ ہمیشہ اسلامی تعلیمات کے مطابق فلاح انسانیت کیلئے خدمات کررہی ہے اور ہمارے ساتھ ہمارے خلیفۃ المسیح کی رہنمائی ہمیشہ شامل حال ہے۔

مکرم نعیم ستار صاحب سیکرٹری امورخارجہ گلاسگو جماعت نے آخر میں تمام شاملین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جوان مشکل حالات میں بھی آن لائن پروگرام میں شامل ہوئے اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ یہ کامیاب پروگرام ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہا اور مربی صاحب نے دعا کے ساتھ اس کا اختتام کیا۔

(رپورٹ: ارشد محمود ۔ گلاسگو)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 15 فروری 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 16 فروری 2021