• 25 اکتوبر, 2024

محبوب الہی ؐکی سیرت کی محفلیں

اللہ تعالیٰ کے محبوب وپیارے وجود نبی پاک ﷺ کا ذکرتو سارا سال جماعتی اجلاسات و اجتماعات میں ہوتا ہی ہے۔ لیکن بعض ماہ مقرر کر کے خاص طور پر جماعتی اجلاسات میں پیارے بنی کریم ﷺ کی سیرت بیان کی جاتی ہے۔ تاکہ آنے والی نسل کو آنحضرت ﷺ کی زندگی کے حالات سے آگاہی رہے اور آپ ﷺ کے اسوہ پر چلتے ہوئے ایک انسان اپنی زندگی کا سفر خوش اسلوبی سے طے کر سکے۔ اِسی طرح کے جلسوں اور محفلوں کا اہتمام جرمنی کی جماعت نے نومبر کے مہینے میں جرمنی بھر کی جماعتوں میں کیا۔ یہ جلسے مساجد اور نماز سنٹرز میں بھی ہوئے، ہالز کرایے پر حاصل کرکے بھی آنحضرت ﷺ کے ذکر کی محفلیں سجائی گئیں۔ کئی جگہ انٹر نیٹ کی مدد سے لوگوں نے اپنے اپنے گھروں میں بیٹھ کرحضرت محمد ﷺ کی پاک سیرت کو سنا۔ اسی طرح کے جلسے جرمنی کے ریجن Reinland Pfalz میں بھی ہوئے۔

مورخہ 13 نومبر کو جماعت Sohren کا جلسہ سیرت النبیﷺ Emmelshausen میں ہوا۔ جس میں مرد حضرات مکرم صدر صاحب جماعت وسیم احمد بھٹی کے گھر اور لجنہ اماء اللہ مکرمہ صدر صاحبہ لجنہ کےگھر اکٹھی ہوئیں۔ بعض احباب و لجنہ آن لائن بھی شامل ہوئے۔ تلاوت قرآن کریم کے بعد نظم پیش کی گئی۔ اس کے بعد دو تقاریر اردو میں ہوئیں جن کا جرمن ترجمہ بھی ساتھ پیش کیا گیا۔ پہلی تقریر مکرم وسیم احمد صاحب نے بھٹی صاحب نے کی جبکہ دوسری تقریر کرنے کا موقع اللہ تعالیٰ نے خاکسار کو دیا گیا۔ بچیوں نے ترانہ پیش کیا۔ آخر میں کوئز کے ذریعہ اطفال اور ناصرات کا مقابلہ ہوا، جس میں آنحضرتﷺ کی سیرت کے متعلق سوالات کیے گئے، اطفال و ناصرات نے خوب تیاری کر کے جوابات دیئے۔ پروگرام کے اختتام پر حاضرین کی کھانے اور چائے سے تواضع کی گئی۔

14 نومبر کو Wittlich میں جلسہ سیرۃ النبیﷺ الحمد مسجد میں منعقد ہوا۔جس میں انصاراللہ،خدام و اطفال مردوں کے ہال میں اور لجنہ اماءاللہ و ناصرات لجنہ کے ہال میں، اس مبارک پروگرام میں شامل ہوئے۔ کئی احباب و خواتین اپنے گھر والوں کے ساتھ آن لائن شامل ہوئے۔ تلاوت قرآن کریم سے پروگرام کا آغاز ہوا۔اس کے بعد نظم پیش کی گئی۔ دو تقاریر ہوئیں اور ان کا جرمن ترجمہ بھی پیش کیا گیا۔ خاکسار کو بھی آنحضرتﷺ کی سیرت پر تقریر کرنے کا موقع ملا۔ بچیوں نے پیاری آواز میں نبی پاک ﷺ کی مداح میں ترانہ پیش کیا۔ اطفال اور ناصرات سے آنحضرتﷺ کی سیرت کے متعلق سوالات کیے گئے جن کے انہوں نے بھر پور جواب دیئے۔آخر میں حاضرین کوکھانا پیش کیا گیااورسردی کی شدت چائے نے دور کی۔

اسی طرح 14نومبرکی شام کو جماعت Hombarg Saar کو جلسہ سیرت النبیﷺ آن لائن کرنے کی توفیق ملی۔ عزیزم عثمان بابر باجوہ صاحب نے تلاوت قرآن کریم کرنے کی سعادت حاصل کی۔ دو تقاریر اردو میں جرمن ترجمہ کےساتھ ہوئیں۔ بچیوں نے ترنم کے ساتھ نبی پاک ﷺ کی حمد میں ترانہ پیش کیا۔ آخر میں کوئز کے ذریعہ اطفال اورناصرات کا مقابلہ ہوا، جس میں آنحضرتﷺ کی سیرت کے متعلق سوالات کیے گئے۔ بچوں اور بچیوں نے بھر پور تیاری سے جوابات دیئے۔ اللہ تعالیٰ سے دعاہے کہ وہ ہم سب کو محبوب الہیﷺ کی سیرت پر چلتے ہوئے زندگی گذارنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

(رپورٹ: جاوید اقبال ناصر۔ مربی سلسلہ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 15 فروری 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ