• 25 اپریل, 2024

مصروفیات حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز مورخہ 7 تا 13 مارچ 2020ء

قارئین روزنامہ الفضل لندن آن لائن کی خدمت میں حضور انور ایدّہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی گزشتہ ہفتے کی مصروفیات کی ایک جھلک پیش خدمت ہے۔ اللہ تعالیٰ پیارے حضور انور ایدّہ اللہ تعالیٰ کو صحت و سلامتی سے رکھے اور ہر آن اپنی حفظ و امان میں رکھے۔

دوران ہفتہ حضور انور ایدّہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اسلام آباد (ٹلفورڈ) میں واقع ایوان مسرور میں سویڈن سے تشریف لانے والے خدام الا حمدیہ کے وفد سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں خدام نے اپنے آقا ایدّہ اللہ تعالیٰ سے مختلف نوعیت کے سوالات بھی پوچھے جن کے حضور انور ایدّہ اللہ تعالیٰ نے ازراہ شفقت جواب عطا فرمائے۔

دوران ہفتہ ایک دن حضور انور ایدّہ اللہ تعالیٰ نماز عصر کے بعد ایوان مسرور اسلام آباد (ٹلفورڈ) میں شعبہ احمدیہ آرکا ئیو ز اینڈ ریسرچ سینٹر کی طرف سے منعقدہ نمائش ملاحظہ فرمانے کے لئے تشریف لے گئے۔ یہ نمائش برطانیہ اور پھر اسلام آباد (ٹلفورڈ) میں جماعت احمدیہ کے قیام اور اس کے تعارف پر لگائی گئی تھی۔

دوران ہفتہ ایک دن حضور انور ایدّہ اللہ تعالیٰ نے نماز عصر کے بعد مسجد مبارک اسلام آباد (ٹلفورڈ) میں ایک تقریب آمین میں بھی رونق بخشی۔ تقریب آمین میں شامل ہونے کی سعادت پانے والے پچیس سے زائد بچے و بچیوں سے حضور انور ایدّہ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کا باری باری کچھ حصہ سنا اور بعد ازاں حضور انور ایدہ ّ اللہ تعالیٰ نے دعا کروائی۔

دوران ہفتہ حضور انور ایدّہ اللہ تعالیٰ ایک دن بیت الفتوح (مورڈن) میں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ بھی لینےتشریف لے کر گئے۔ نئی تعمیر ہونے والی بلڈنگ کے تمام چھ لیولز کا حضور انور ایدّہ اللہ تعالیٰ نے بہت گہرائی سے جائزہ لیا اور قیمتی نصائح سے نوازا۔

دوران ہفتہ ایک دن نماز عصر کے بعد حضور انور ایدّہ اللہ تعالیٰ نے درج ذیل 4نکاحوں کا اعلان بھی فرمایا اور ان کے بابرکت ہونے کے لئے دعا بھی کروائی۔

  1. عزیزہ نداء منور بنت مکرم منور احمد (کنری ۔ضلع عمر کوٹ) ہمراہ عزیزم حافظ زوہیب احمد (متعلم جامعہ احمدیہ ربوہ) ابن مکرم مبشر احمد (کنری۔ضلع عمر کوٹ)
  2. عزیزہ مصباح ریاض بنت مکرم محمد ریاض (گوجرانوالہ) ہمراہ عزیزم راحیل احمد (متعلم جامعہ احمدیہ ربوہ) ابن مکرم فضل احمد ناز (گوجرانوالہ)
  3. عزیزہ ماہرہ الیاس (واقفۂ نو) بنت مکرم میاں الیاس احمد طارق (ساؤتھ آل) ہمراہ عزیزم منصور احمد خان (واقفِ نو) ابن مکرم محمود احمد خان (برمنگھم)
  4. عزیزہ لبیبہ مصطفیٰ (واقفۂ نو) بنت مکرم غلام مصطفیٰ (لندن) ہمراہ عزیزم قاضی مقتدر احمد ابن مکرم قاضی حفیظ احمد (جرمنی)

دوران ہفتہ ایک دن حضور انور ایدّہ اللہ تعالیٰ نے نماز ظہر سے قبل مسجد مبارک اسلام آباد (ٹلفورڈ) کے باہر تشریف لاکر مندرجہ ذیل نماز جنازہ حاضر پڑھائی اور پسماندگان سے ملاقات کرکے تعزیت فرمائی۔

  1. مکرمہ مبارکہ بیگم اہلیہ مکرم شیخ عمر فاروق (لندن)


نماز جنازہ حاضر کے ساتھ ساتھ حضور انور ایدّہ اللہ تعالیٰ نے 8مرحومین کی نماز جنازہ غائب بھی پڑھائی۔

دوران ہفتہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے خطبہ جمعہ مسجد مبارک اسلام آباد (ٹلفورڈ) میں ارشاد فرمایا جو کہ MTA کے مواصلاتی نظام کے تحت پوری دنیا میں دیکھا اور سنا گیا۔ اس خطبہ جمعہ میں بھی حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے جانثار بدری صحابہ کرام کا ذکر جاری رکھا۔ خطبہ جمعہ کے اختتام پر حضور انور ایدّہ اللہ تعالیٰ نے اِس وقت دنیا بھر میں پھیلی وبا ’’کرونا وائرس‘‘ کے بارے چند احتیاطی تدابیر بھی بتائیں اور اِس حوالے سے دُعاؤں کی طرف توجہ دینے کے لئے بھی تلقین فرمائی۔

دوران ہفتہ حضور انور ایدّہ اللہ تعالیٰ نے 4 روز دفتری ملاقاتیں فرمائیں جن کی تعداد 17 رہی۔ دفتری ملاقاتوں میں متعدد افسران صیغہ، مبلغین، مربیان سلسلہ، واقفین زندگی و دیگر احباب نے حضور انور سے قیمتی ہدایات وصول کیں۔

دوران ہفتہ حضور انور ایدّہ اللہ تعالیٰ نے 6 روز ذاتی ملاقاتیں بھی فرمائیں جن کی تعداد 134رہی۔ ذاتی ملاقات کے لئے حاضر ہونے والے احباب کا تعلق مندرجہ ذیل ممالک سے تھا۔

سویڈن، بیلجئم، یوکے، آئرلینڈ، ہالینڈ، پاکستان، امریکہ، کینیڈا، جرمنی، فن لینڈ، عرب ممالک، آسٹریلیا، ماریشس


(سعید الدین احمد۔لندن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 14 مارچ 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 16 مارچ 2020