• 16 مئی, 2024

ہمدردی خَلق خاصّہ رُسُل ہے

حضرت مسیح موعودعلیہ الصلوٰۃ والسلام فرماتے ہیں کہ:
’’جذب اور عقدِہمت ایک انسان کو اُس وقت دیا جاتا ہے جبکہ وہ خداتعالیٰ کی چادر کے نیچے آ جاتا ہے اور ظِلُّ اللّٰہ بنتا ہے۔ پھر وہ مخلوق کی ہمدردی اور بہتری کے لئے اپنے اندر ایک اضطراب پاتا ہے۔ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس مرتبہ میں کُل انبیاء علیہم السلام سے بڑھے ہوئے تھے اس لئے آپ ؐ مخلوق کی تکلیف دیکھ نہیں سکتے تھے۔ چنانچہ خداتعالیٰ فرماتا ہے عَزِیْزٌ عَلَیِْہِ مَاعَنِتُّمْ (التوبہ:128) یعنی یہ رسول تمہاری تکالیف کو دیکھ نہیں سکتا، وہ اس پر سخت گراں ہے اور اُسے ہر وقت اِس بات کی تڑپ لگی رہتی ہے کہ تم کو بڑے بڑے منافع پہنچیں‘‘۔

(ملفوظات جلداوّل صفحہ341 ایڈیشن1988)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 15 مارچ 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 16 مارچ 2021