• 2 مئی, 2024

ایک درستگی

الفضل آن لائن کے مورخہ 17مارچ 2022ء کے شمارہ میں رشحات قلم عنوان کے تحت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشاد کی چھٹی سطر میں لفظ ’’حلق‘‘ کی بجائے غلطی سے ’’حق‘‘ لکھا گیا ہے۔ ادارہ اس پر معذرت خواہ ہے۔ اس ارشاد کو نیچے درستگی کے ساتھ دوبارہ طبع کیا جا رہا ہے۔

حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔
’’اللہ تعالیٰ کے اس وعدہٴ واثقہ کی رُو سے کہ اِنَّا نَحۡنُ نَزَّلۡنَا الذِّکۡرَ وَ اِنَّا لَہٗ لَحٰفِظُوۡنَ (الحجر: 10) اِس زمانہ میں بھی آسمان سے ایک معلم آیا جو اٰخَرِیۡنَ مِنۡہُمۡ لَمَّا یَلۡحَقُوۡا بِہِمۡ (الجمعہ: 4) کا مِصداق اور موعُود ہے۔ وُہ وہی ہے جو تمہارے درمیان بول رہا ہے۔ میں پھر رسُول کریم ﷺ کی پیشین گوئی کی طرف عَود کر کے کہتا ہوں کہ آپؐ نے اس زمانہ کی ہی بابت خبر دی تھی کہ لوگ قرآن کو پڑھیں گے، لیکن وُہ اُن کے حلق سے نیچے نہ اُترے گا۔ اب ہمارے مخالف۔ نہیں نہیں اللہ تعالیٰ کے وعدوں کی قدر نہ کرنے والے اور رسول اللہ ﷺ کی باتوں پر دھیان نہ دینے والے خوب گلے مروڑ مروڑ کر یٰعِیۡسٰۤی اِنِّیۡ مُتَوَفِّیۡکَ وَ رَافِعُکَ اِلَیَّ (آل عمران: 56) اور فَلَمَّا تَوَفَّیْتَنِی (المائدہ: 118) قرآن میں عجیب لہجہ سے پڑھتے ہیں، لیکن سمجھتے نہیں اور افسوس تو یہ ہے کہ اگر کوئی ناصحِ مشفق بن کر سمجھانا چاہے تو سمجھنے کی کوشش بھی نہیں کرتے۔‘‘

(ملفوظات جلد اول صفحہ60 ایڈیشن 1988ء)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 15 اپریل 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ