• 24 اپریل, 2024

ایڈیٹر کی ڈاک

تاثرات۔ آراء۔ تجاویز

نصرت قدسیہ وسیم۔ فرانس سے لکھتی ہیں کہ الفضل کو باقاعدگی سے پڑھتی ہوں اور اس سے بہت استفادہ کرتی ہوں جب بھی کوئی مضمون یا تقریر تیارکرنی ہوتو بھی دیتی ہے اور ہمیشہ علم میں اضافہ ہوا ہے یہ سچ ہے کہ الفضل کو ایک استاد کی حیثیت حاصل ہے۔ جزاکم اللہ احسن الجزا۔

الفضل کے لئے ایک نظم بعنوان ’’دیوانوں کی فہرست میں اک نام بڑھادے۔‘‘ بھیج رہی ہوں۔ امید ہے الفضل کی زینت بننے کا شرف حاصل ہو گا۔ دعا ہے خدا تعالیٰ تمام کارکنان پر اپنا خاص فضل فرمائے۔ آمین

دیوانوں کی فہرست میں ایک نام بڑھادے

یارب نور خلافت کو کو بہ کو پھیلا دے
اس شجر کے سایہ میں نوروں نہلا دے
تمنا ہے مجھے ایسی پرواز عطا ہو
دربار خلافت کا اک ادنی غلام بنادے
دھڑکتے دل دے توصدا عرش بریں
اے چشم نم آنسو عرش معلی پہ گرا دے
دربار خلافت ہو دیوانے رسائی تیری
مل جائے نوید ایسی ، جو دل کوغذادے
لکھوں حضرت اقدس کونظم خون جگر سے
دیوانوں کی فہرست میں ایک نام بڑھادے
گوشہ قلب میں ہے شوق جنوں خیز
ظلمات مٹادے نوروں میں بسا دے
نور محمد کو ہماری رگ وریشہ میں اتار
ترقی کی راہوں پہ قدم آگے بڑھادے
ٹکڑوں میں بٹی امتیں ہے چشم براه
وعدہ ہے ترا زمیں کے کناروں تک پھیلا دے
سینہ میں ہولوگوں کے ایمان کی لو روشن
علم محمد کو کل عالم میں لہرا دے
دعوت الی الله کے مجاہد کوخداکرے ضیابار
ہر وقف کو راہ مولا میں خاص جلا دے
دشمن کے شر اور فتنہ سے ہرآن پناه بن
شیطاں کی حکومت کو دنیا سے مٹا دے
احمد کے غلام کی سن لے دعا یارب
اے احمدی! اُٹھ وفا کے جوہر دکھا دے
لندن کے مکینوں کو حاصل فیض خلافت
اولاد میری کو قدموں میں بٹھادے
برکات خلافت ہے جاری و ساری ہمیش
ہر اک کونعمت عظمیٰ سے عہد وفادے
اے جو جنوں قاری کے دل میں اتر جا
جس نظر سے گزرے، اس کو بھی ضیادے
دعائے من خون جگر لفظوں سے نظم میں ڈھل جا
قبول ہو قدسیہ دادکن کہ کر میرا خدا دے

پچھلا پڑھیں

Covid-19 اپ ڈیٹ15۔مئی2020ء

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 15 مئی 2020