• 14 مئی, 2025

عبادت گزار بندے

ہراحمدی کو، ہر اس شخص کو جو اپنے آپ کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے منسوب کرتا ہے، ہر اس شخص کو جو اپنے آپ کو احمدی کہتا ہے اللہ تعالیٰ کے بتائے ہوئے احکامات کے مطابق عبادت گزار بندہ بھی بننا ہوگا۔ اور اللہ تعالیٰ کے جو دوسرے احکامات ہیں ان پر بھی عمل کرنا ہوگا۔ آج ان باتوں کو کھول کر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے اس طرح بیان فرمادیا ہے کہ اس میں کوئی ابہام نہیں رہا۔آپؑ نے اپنی جماعت کو خصوصاً اور دنیا کو عموماً بڑے درد سے ایک خدا کی طرف آنے، اس کی عبادت کرنے، اور اس کے احکامات پر عمل کرنے کی بارہا نصیحت فرمائی ہے۔ لیکن اگر ایک احمدی ہونے کا دعویٰ کرنے والا ان باتوں پر عمل کرنے والا نہیں ہے تو وہ کبھی بھی اس نور سے منور نہیں ہوسکتا وہ کبھی بھی اس روشنی سے حصہ نہیں لے سکتا جس کو لے کر حضرت مسیح موعودعلیہ الصلوٰۃ والسلام مبعوث ہوئے۔

(خطبہ جمعہ 16ستمبر 2005ء خطبات مسرور جلد سوم صفحہ 557)

پچھلا پڑھیں

مسجد نبوی میں افسوسناک واقعہ اور مساجد کی حرمت

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 16 مئی 2022