سیدنا امیر المؤمنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزکی درود شریف اور استغفار کی خصوصی تحریک
’’ہمیں آنحضرت ﷺ پر درود وسلام بھیجتے چلے جانا ہوگا۔ پھر ہم دیکھیں گے کہ کس طرح دشمن کے مکر اور اس کے حربے اللہ تعالیٰ کے فضل سے تباہ وبرباد ہوجاتے ہیں‘‘
درود شریف
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ، وَّعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلٰى إِبْرَاهِيمَ وَعَلٰى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
اَللّٰهُمَّ بَارِكْ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلٰى إِبْرَاهِيمَ وَعَلٰى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ۔
استغفار
اَسْتَغْفِرُ اللّٰہَ رَبِّیْ مِنْ کُلِّ ذَنْبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَیْہِ۔
ہمارے پیارے آقا سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے خطبہ جمعہ 30اپریل 2021ء میں درود شریف اور استغفار پڑھنے کی طرف اور اللہ تعالیٰ سے تعلق جوڑنے، عبادتوں کو سنوارنے اور بندوں کے حقوق ادا کرنے کی طرف خصوصی توجہ دلائی ہے۔ آپ فرماتے ہیں:
’’پس ہمیں ان دنوں میں خاص طور پر اپنی عبادتوں کو سنوارنے، اور درود اور استغفار پڑھنے توبہ کرنے، دعائیں کرنے اللہ تعالیٰ کی عبادت کے بھی حق ادا کرنے اور بندوں کے حقوق ادا کرنے کی طرف بھی بہت زیادہ توجہ دینی چاہیے ۔۔۔ پس ان دنوں میں بہت زیادہ توبہ اور استغفار ہمیں کرنی چاہئے۔ یہ رمضان کا مہینہ قبولیتِ دعا کا مہینہ بھی ہے اور اس کا آخری عشرہ جہنم سے بچانے والا بھی ہے ۔۔۔۔ اللہ تعالیٰ ہمیں حقیقی رنگ میں درود اور استغفار کرنے والا بنائے۔‘‘
(خطبہ جمعہ 30اپریل 2021ء)
(مرسلہ: مریم رحمٰن)