• 25 اپریل, 2024

جماعت احمدیہ لٹویا کی طرف سے دوکیئرسینٹرز کی امداد

اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے جماعت احمدیہ لٹویا بھی دوسرے ممالک کی جماعت ہائے احمدیہ کی طرح ضرورتمند اور دُکھی انسانیّت کی خدمت کی توفیق پارہی ہے۔ گذشتہ ماہ لٹویا کے دارالحکومت ریگا (Riga) سے تقریبًا 50 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع Sigulda شہر کے ایک Care Center کو جماعت کی طرف سے بوڑھے افراد کے لئے ٹریک سوٹ اور جوتے (چپلیں) donate کرنے کی توفیق ملی۔

جب ہم امدادی سامان لے کر پہنچے تو ادارے کی ڈائریکٹر صاحبہ نے باہر آکر اپنے عملہ کے ساتھ ہمارا استقبال کیا اور سامان وصول کرتے ہوئے بڑی خوشی ومسرّت کا اظہار کیا۔ جماعت کا شکریہ ادا کیا اور جماعت احمدیہ کے بارہ میں تعارف حاصل کیا۔ اُن کو جماعت احمدیہ کی عالمگیر خدمت انسانیت کے بارہ میں تفصیلاً بتایا گیا۔ خاص طور پر افریقہ میں کئے جانے والے بہت سے رفاہی منصوبوں کے بارہ میں آگاہ کیا گیا۔

چند دن بعد اس ادارے کی ڈائریکٹر نے جماعت کے email ایڈریس پردرج ذیل الفاظ میں شکریہ ادا کیا:

’’Gauja‘‘ نامی سوشل کیئر ہاؤس کے لوگوں کا خیال رکھنے، تعاون کرنےاور فراخ دلانہ امداد کے لئے ’’احمدیہ مسلم جماعت کا ’’شکریہ‘‘

’’Gauja‘‘ نامی سوشل کیئر ہاؤس کی انتظامیہ

اس کے بعد Sigulda شہر سے ہم اپنی اگلی منزل Madona county کی طرف روانہ ہوئے۔ یہ لٹویا کے دارالحکومت ریگا (Riga) سے 160 کلومیٹرکے فاصلہ پر واقع ہے۔ یہاں ’’Kastanas‘‘ نامی سوشل کیئر سینٹرقائم ہے۔ گاڑی پر تقریبًا دو گھنٹے کا فاصلہ طے کرکے ہم وہاں پہنچے تو اس ادارے کی ڈائریکٹر Evita Vaska صاحبہ نے اپنے کارکنان کے ساتھ ہماری ٹیم کا استقبال کیا اور ہمارے ساتھ مل کرامدای سامان گاڑی سے اتارا۔ انہوں نے وہاں چائے وغیرہ کا انتظام بھی کیا ہوا تھا۔ چائے کے دوران اُنہیں جماعت احمدیہ کا تعارف کروایا گیا اور جماعت احمدیہ عالمگیر کی طرف سے دنیا کے مختلف ممالک میں کئے جانے والے رفاہی اور خدمت انسانیّت کے کاموں سے آگاہ کیا گیا جس پر انہوں نے بڑی حیرت اور خوشی کا اظہار کیا۔ اس ادارے کو جماعت کی طرف سے ٹریک سوٹ، ٹراؤزرز، سلیپرز، کھانا کھانے والی چھوٹی اور بڑی پلیٹیں، ٹیبل سپونز اور چائے بنانے والی الیکٹرک کیٹلز donate کی گئیں۔

محترمہ Evita Vaska صاحبہ نے جماعت احمدیہ مسلمہ کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور جماعت کی خدمات کو سراہا۔

اس تقریب کے آخر پرمحترمہ Evita Vaska صاحبہ کو اسلام احمدیّت کے تعارف پر مشتمل لٹوین زبان کا کچھ لٹریچر بھی پیش کیا گیا جسے انہوں نے بڑی خوشی سے قبول کیا۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں اپنے محبوب امام حضرت امیرالمؤمنین ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی ہدایات وراہنمائی کی روشنی میں صبح وشام اشاعت اسلام احمدیّت کی توفیق عطا فرمائےاور دُکھی انسانیّت کے درد کی دوا بنے کی توفیق دے۔ آمین

(رپورٹ: بشارت احمد شاہد۔ مبلغ سلسلہ و نمائندہ الفضل آن لائن لٹویا)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 15 جون 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ