• 27 اپریل, 2024

تاریخ جلسہ ہائے سالانہ نمبر۔2

’’تاریخ جلسہ ہائے سالانہ نمبر‘‘ پر تبصرے
قسط:2

• مکرمہ بشریٰ نذیر آفتاب۔سسکاٹون کینیڈا سے تحریر کرتی ہیں :
’’تاریخ جلسہ ہائے سالانہ نمبر‘‘ میرے ہاتھوں میں ہے۔ اتنا خوبصورت شمارہ نکالنے پر آپ اورآپ کی انتھک ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ جلسہ ہائے سالانہ قادیان دارالامان اور پاکستان میں ہونے والے جلسہ ہائے سالانہ کی تاریخ کے ساتھ ساتھ اور بھی بہت سے ممالک میں ہونے والے سالانہ جلسہ جات کی تفصیل پڑھ کربہت مزا آیا ان سارے مضامین کے بارے میں بس یہی کہوں گی۔

کون سا پھول چنوں گلشن سے
ایک سے ایک سوا لگتا ہے

2020ء میں کووڈ19 کی وجہ سے جلسہ سالانہ کا انعقاد نہیں ہو سکا۔ اب یہ مژدہ جاں فزا سنا ہے کہ محض خدا کے فضل اور احسان کے ساتھ جلسہ سالانہ یو کے کا انعقاد ہو رہا ہے۔ الحمد للّٰہ علیٰ ذالک۔ ہم نے تو جلسہ سالانہ کی لائیونشریات سننے کے لئے تیاریاں شروع کردی ہیں پیارے آقا سیّدنا وامامنا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے خطابات تو جلسے کی جان ہوتے ہیں۔ اللہ کرے کہ ہم سب اس جلسےکی تمام کارروائی کو پوری توجہ اور انہماک سے سنیں۔ اللہ تعالیٰ الفضل کی تمام ٹیم کو اپنی حفاطت خاص میں رکھے سب کی صحت وعمر میں فوق العادت تبرک عطا فرمائے۔ آمین

٭٭٭

•مکرم طاہر احمد۔فن لینڈسے لکھتے ہیں :
الفضل کا ایک شاندار شمارہ ’’تاریخ ہائے جلسہ سالانہ نمبر‘‘ کو جلسہ سالانہ یوکے کے ماحول میں پڑھا اور اتنا مزا آیا جس کا صحیح بیان ممکن نہیں۔ اتنی تاریخ کو ایک جگہ اکھٹا کر کے آپ نے قارئین کے لئے مسیح کاایک ایسا لنگر (مائدہ) تیار کر دیا ہے کہ جس سے بار بار مستفیض ہونے کو دل کرتا ہے اور دل اللہ کے فضل و احسانات سے حمد و ثنا سے بھر جاتا ہے۔ تمام لکھاریوں جنہوں نے اتنی محنت سے یہ سب مضامین لکھے اور آپ کی سب ٹیم کے لئے بہت دعائیں۔ اللہ تعالیٰ سب کی خدمات قبول فرمائے۔ آمین

٭٭٭

•مکرم عبد الکریم قدسی لکھتے ہیں :
تاریخ میں پہلی بار نایاب معلومات سے بھر پور تحریربہت مبارک۔

٭٭٭

•مکرم شیخ سعید احمد۔ کینیڈاسے لکھتے ہیں :
ما شاء اللہ! زبردست نمبر ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو جزاء عطا فرمائے۔ آمین۔

٭٭٭

•مکرم مبشر احمد عابد لکھتے ہیں :
الفضل جلسہ سالانہ کے بارہ میں بہت اچھا تھا بہت عمدہ معلومات تھیں۔ جزاکم اللہ کافی پیاس بجھ گئی ہے۔

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 14 اگست 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 16 اگست 2021