• 26 اپریل, 2024

آج کی دعا

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِی اَحْیَانَا بَعْدَ مَا اَمَاتَنَا وَ اِلَیْہِ النُّشُوْرُ

(بخاری کتاب الدعوات)

ترجمہ: ’’تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں جس نے ہمیں موت دینے کے بعد زندگی بخشی اور اسی کی طرف سب نے لوٹ کر جانا ہے‘‘۔

یہ پیارے رسول حضرت محمد ﷺ کی نیند سے بیداری کی دعا ہے۔

ایک دوسری جگہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تم نیند سے بیدار ہو تو یہ دعا کرو :
’’تمام تعریفیں اسی اللہ کے لئے ہیں جس نے میرے جسم کو صحت وعافیت بخشی اور میری روح واپس لوٹا دی اور مجھے اپنا ذکر کرنے کی توفیق دی‘‘۔

(ترمذی)

سرورِکائنات ،خاتم النبیّین حضرت محمد مصطفٰی ﷺ اپنا ہر کام اللہ کا نام لے کر شروع کرتے۔ آپﷺ فرماتے تھے کہ اللہ کے نام کے بغیر کام بے برکت ہوتے ہیں۔

(مرسلہ: قدسیہ محمود سردار)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 15 ستمبر 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 16 ستمبر 2020