• 26 اپریل, 2024

رزق اور عمر بڑھانے کا نسخہ

حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرتﷺ نے فرمایا:
مٹی میں ملے اس کی ناک۔ مٹی میں ملے اس کی ناک (یہ الفاظ آپؐ نے تین دفعہ دہرائے) لوگوں نے عرض کیا کہ حضور کون؟ آپؐ نے فرمایا وہ شخص جس نے اپنی بوڑھی ماں یا باپ یا دونوں کو پایا اور پھر (ان کی خدمت کر کے) جنت میں داخل نہ ہوسکا۔

(مسلم، کتاب البر والصلۃ، باب رغم انف من ادرک ابویہ)

حضرت انس بن مالکؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرتﷺ نے فرمایا:
جس شخص کی خواہش ہو کہ اس کی عمر لمبی ہو اور اسکا رزق بڑھادیا جائے تو اس کو چاہئے کہ اپنے والدین سے حسن سلوک کرے اور صلہ رحمی کی عادت ڈالے۔

(مسند احمد، جلد3 صفحہ نمبر266 حدیث نمبر13401مطبوعہ بیروت)

پچھلا پڑھیں

ارشاد حضرت خلیفۃ المسیح الثانی ؓ

اگلا پڑھیں

ِاکرامِ ضیف اور خدمتِ خلق کی تمنا (تحریر مکرم میاں عبدالرحیم دیانت درویش قادیان)