• 22 جولائی, 2025

آج کی دعا

یَاْتِیْکَ مِنْ کُلِّ فَجٍّ عَمِیْقٍ یَاْتُوْنَ مِنْ کُلِّ فَجٍّ عَمِیْقٍ۔ یَاْتِیْکَ رِجَالٌ نُّوْحِیْٓ اِلَیْھِمْ مِّنَ السَّمَآءِ

(تذکرہ صفحہ 574)

ترجمہ: ہر ایک دور کی راہ سے لوگ تیرے پاس آئیں گے۔ اور ہر ایک دور کی راہ سےتیرے پاس تحائف لائیں گے۔تیرے پاس وہ لوگ تحائف لائیں گے جن کو ہم آسمان سے وحی کرینگے۔

حضرت اقدس مسیح موعود ومہدی موعودؑ بانی سلسلہ احمدیہ عالمگیر کو یہ 30 اکتوبر 1906 کو الہام ہوا تھا۔

آپؑ فرماتے ہیں
کتاب حقیقۃ الوحی کے انطباع اور تیاری میں جو بہت سا خرچ ہوا ہےاور ہونے والا ہے اس کے متعلق خیال تھا تو الہام ہوا :

یَاْتِیْکَ مِنْ کُلِّ فَجٍّ عَمِیْقٍ یَاْتُوْنَ مِنْ کُلِّ فَجٍّ عَمِیْقٍ۔ یَاْتِیْکَ رِجَالٌ نُّوْحِیْٓ اِلَیْھِمْ مِّنَ السَّمَآءِ

(بدر جلد2 نمبر44 مؤرخہ یکم نومبر 1906 صفحہ3)

اس عظیم الشان الہام میں جماعت کو دئیے جانے والے بے انتہاء، فضلوں، انعاموں، کامیابیوں کی بھی پیش خبری دی گئی ہے۔ کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے جماعت کو لامحدود مالی کشادگی ووسعت بھی عطا کرے گا۔ اور خدا تعالیٰ کی راہ میں قربانی کرنے والے وہ نیک فطرت لوگ ہونگے جن کا خدا تعالیٰ سے پختہ تعلق ہوگا۔ زندہ، سچا، پاک خدا ان سے کلام کرے گا۔

(مرسلہ: مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

ارشاد حضرت خلیفۃ المسیح الثانی ؓ

اگلا پڑھیں

ِاکرامِ ضیف اور خدمتِ خلق کی تمنا (تحریر مکرم میاں عبدالرحیم دیانت درویش قادیان)