• 22 جولائی, 2025

چھوٹی مگر سبق آموز بات

اطاعت کی اہمیت

اللہ تعالیٰ کا قرب پانے اور خوشنودی حاصل کرنے کے لئے اطاعت ہر حال میں ضروری ہے۔ اطاعت اللہ تعالی ٰ کی ہو، انبیاء کی ہو، خلفائے کرام کی ہو، امام وقت کی ہو، امیر جماعت کی ہو یا عہدے داران کی، بہت اہمیت کی حامل ہے۔ ہمیں جماعتی طور پر دئے جا نے والے معروف احکامات اور ہدایات کو کبھی معمولی نہیں سمجھنا چاہیئے، ان کی اہمیت کو سمجھنا چاہیئے اور سَمِعْنَا وَ اَطَعْنَا کا عملی ثبوت دینا چاہیئے۔

حدیث شریف میں آتا ہے کہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’تنگدستی اور خوشحالی، خوشی اور نا خوشی، حق تلفی اور ترجیحی سلوک، غرض ہر حالت میں تیرے لئے حاکم وقت کے حکم کو سننا اور اطاعت کرنا واجب ہے۔‘‘

(صحیح مسلم، کتاب الامارتہ باب وجوب طاعتہ الامراء فی معصیتہ و تحریمھافی المعصیتہ)

(مرسلہ: سعیدہ خانم سیسکاٹون کینیڈا)

پچھلا پڑھیں

ارشاد حضرت خلیفۃ المسیح الثانی ؓ

اگلا پڑھیں

ِاکرامِ ضیف اور خدمتِ خلق کی تمنا (تحریر مکرم میاں عبدالرحیم دیانت درویش قادیان)