• 18 مئی, 2024

خلافت خامسہ میں لجنہ جرمنی کی مالی قربانیاں

سرائے نصرت جہاں

مؤرخہ 17؍جون 2011ء حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے لجنہ اماء اللہ جرمنی کی مالی قربانیوں سے تعمیر کئے گئے مہمانخانہ مستورات ’’سرائے نصرت جہاں‘‘ کا افتتاح فرمایا۔ اِس گیسٹ ہاؤس کی تعمیر کیلئے ممبرات لجنہ اماء اللہ جر منی نے 642.843 یورو قربانی کرنے کی سعادت حاصل کی۔الحمدللّٰہ

مسجد خدیجہ

2؍جنوری 2007ء کو حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے، برلن میں لجنہ اماء اللہ کی مالی قربانیوں سے تیار کی جانے والی تاریخی مسجد، مسجد خدیجہ کا سنگِ بنیا د رکھا۔ اس مسجد کی تعمیر کے لئے لجنہ اماء اللہ جرمنی نے، ایک ملین، 35 ہزار 48 یوروکی خطیر رقم کی قربانی کرنے کی سعادت حاصل کی۔

مؤرخہ 16؍اکتوبر 2008ء حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اس تاریخی مسجد کا افتتاح فرمایا۔

سو مساجد اسکیم

1889ء میں حضرت خلیفة المسیح الرابعؓ نے جماعت جرمنی کے سامنے سو مساجد تعمیر کرنے کی اسکیم پیش فرمائی۔ اب تک الحمد للّٰہ 76 مساجد تعمیر ہو چکی ہیں، یا زیرِ تعمیر ہیں۔ لجنہ اماء اللہ جرمنی کو بھی اس اسکیم میں 18 ملین،57 لاکھ، 2 ہزار 557 یو رو کی مالی قر بانی کر نے کی سعادت ملی۔

اپریل 2019ء میں لجنہ اماء اللہ جرمنی نے حضور انور ایدہ اللہ کی اجازت سے دس مساجد کی تعمیر کا وعدہ کیا، جسے ’’جوبلی پراجیکٹ‘‘ کا نام دیا گیا، کیونکہ سن 2022ء میں تنظیم لجنہ اماء اللہ کو، اور سب 2023ء میں جماعت احمدیہ جرمنی کو سو سال کا عرصہ ہو جائے گا، ان شاء اللّٰہ۔ نیز لجنہ اماء اللہ جرمنی کی 50 سالہ جوبلی بھی 2023ء میں ہے، ان شا ء اللّٰہ۔ ان مواقع کی مناسبت سے ان دس مساجد کی تعمیر کا منصوبہ بنایا گیا۔

ان کی تعمیر کے لئے 8 ملین یو رو کا ہدف قائم کیا گیا۔ الحمد للّٰہ اپریل 2019ء سے لے کر اب تک لجنہ اماء اللہ نے 6 ملین، 9 لاکھ، 19 ہزار، 745 یورو کی مالی قر بانی کی ہے۔

تحریک جدید

جرمنی میں تنظیم لجنہ اماء اللہ کے قیام کے ساتھ ہی ممبرات طوعی چندہ جات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں۔ تاہم ادائیگیوں کا مکمل ریکارڈ نہیں مل سکا۔

جماعتی AIMS سسٹم میں جو ریکارڈ (2005 تا 2022) تک لجنہ اماء اللہ جرمنی کو تحریک جدید میں 12 ملین، پندرہ لاکھ، 2 ہزار 484 یورو کی مالی قر بانی کی توفیق ملی۔

وقفِ جدید

جرمنی میں تنظیم لجنہ اماء اللہ کے قیام کے ساتھ ہی ممبرات طوعی چندہ جات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں۔ تاہم ادائیگیوں کا مکمل ریکارڈ نہیں مل سکا۔

جماعتی AIMS سسٹم میں جو ریکارڈ (2005ء تا 2022ء) تک لجنہ اماء اللہ جرمنی کو وقف جدید میں 7 ملین، 66 لاکھ، 2 ہزار 433 یورو کی مالی قر بانی کی توفیق ملی۔

بیت العافیت کی خریداری

2015ء میں لجنہ اماء اللہ اور مجلس انصاراللہ جرمنی کی مشترکہ عمارت بیت العافیت 1.6 ملین یورو کی لاگت سے خریدی گئی۔ اِس رقم میں سے 60٪ مجلس انصار اللہ اور 40٪ کے حساب سے ممبرات لجنہ اماء اللہ جرمنی نے ادا کی۔

’’بیت الفتوح یوکے ایک حصہ کی تعمیر نو‘‘

2017ء اِس مالی تحریک میں لجنہ اماء اللہ جرمنی نے 3لاکھ یورو کا وعدہ کیا اور 2019 میں مکمل ادائیگی کی توفیق پائی۔

افریقہ میں چیریٹی منصوبہ جات

• نائیجر میں ڈسپنسری کا قیام: 2020ء – 2021ء میں لجنہ اماء اللہ نے اپنے سالانہ بجٹ میں سے مبلغ 75،000 یورو کی رقم افریقہ کے ملک نائیجر میں ڈسپنسری کے قیام کیلئے بطور عطیہ ادا کی۔

• علاوہ ازیں سلائی اسکول کے قیام کیلئے بھی مالی معاونت کی۔

• پرائمری سکول کی تعمیر: 2021ء – 2022ء لجنہ اماء اللہ جرمنی نہ اپنے سالانہ بجٹ میں مستقل بُنیادوں پرایک رقم تہیہ کی ہے۔ امسال اِس مد میں مبلغ تیس ہزار یورو (30.000,00€) کی رقم ہے۔

(حامدہ سوسن چوہدری۔ صدر لجنہ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 15 دسمبر 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی