• 25 اپریل, 2024

ایڈیٹر کے نام خطوط

• مکرم انجینئر محمود مجیب اصغر۔ سویڈن سے لکھتے ہیں:
حضرت چوہدری سر محمد ظفر اللہ خان رضی اللہ عنہ پر آج 9؍دسمبر 2022ء کے شمارے میں جو عظیم عاطف صاحب نے تحریر فرمایا ہے مختصر، جامع اور بہت قابل تعریف ہے۔ انہوں نے خدا کے فضل سے دریا کو کوزے میں بند کر دیا ہے۔ خدا تعالیٰ تمام لکھنے والوں کو اختصار سے کام لینے کی توفیق دے آمین۔ ایسے مضامین ہر شخص با آسانی پڑھ سکتا ہے۔

• مکرمہ صدف علیم صدیقی۔کینیڈا سے لکھتی ہیں:
موٴرخہ 8؍دسمبر2022ء کے شمارہ الفضل میں آپ کا مضمون بعنوان ’’دل پاک نہیں ہو سکتا جب تک آنکھ پاک نہ ہو‘‘ پڑھا۔ بہت اعلیٰ اور وقت کی مناسبت سے تحریرہے کیونکہ آج کل نہ چاہتے ہوئے بھی ایسی چیزوں پر نگاہ پڑ جاتی ہے جو غیر اسلامی اور غیر اخلاقی ہوتی ہیں۔ ٹی وی، انٹرنیٹ اور یہاں تک کہ اپنے اردگرد بھی ایسے مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں جو ناقابل برداشت ہوتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ ہمیں اور ہماری نسلوں کو اپنی نظر کی حفاظت کرنے والا بنائے تاکہ ہمارے دل پاک ہو سکیں۔ ایسے پاک و شفاف جن میں خدا تعالیٰ کا نزول ہوتا ہے۔ جہاں خدا بستا ہے۔ جزاک اللّٰہ ہمیں یاد دہانی کروانے کے لیے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو بہترین جزاء دے۔ آمین۔

• مکرمہ درثمین احمد۔ جرمنی سے لکھتی ہیں:
اکثر ہی کسی مضمون نگار کی عمدہ تحریر پڑھنے کے بعد فوری طور پر تبصرہ نہ لکھنے کی وجہ سے اظہار رائے سے محروم رہ جاتی ہوں جس کا مجھے بعد میں قلق رہتا ہے۔ موٴرخہ 8؍دسمبر 2022ء کے شمارہ الفضل میں آپ کا مضمون بعنوان ’’دل پاک نہیں ہو سکتا جب تک آنکھ پاک نہ ہو‘‘ پڑھا۔ انتہائی شاندار، آسان اور دل کو چھونے والی حقیقت پر مبنی تحریر ہے ماشاء اللّٰہ۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی نظر اور دل کو پاک رکھنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 15 دسمبر 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی