• 29 اپریل, 2024

مسلم خواتین کی میراث

مسلم خواتین کی میراث
ریاستہائے امریکہ کی لجنات کی جانب سے مساجد کا تحفہ

مَسٰجِدُ یُذۡکَرُ فِیۡہَا اسۡمُ اللّٰہِ کَثِیۡرًا

مساجد، جن میں کثرت سے اللہ کا نام لیا جاتا ہے۔

احمدی لجنات نے ہمیشہ نہ صرف اسلام کی بنیاد کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا بلکہ انہوں نے دنیا بھر میں مساجد کی تعمیرکےلئے خلیفہءِ وقت کی شروع کی گئی تمام تحریکوں میں ہرباربڑھ چڑھ کرحصہ لیا ہے۔

مساجد کی تعمیر کے لیے افراد سے مالی قربانی اورفنڈ اکٹھا کرنے کے لیے تنظیمی مہارت کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ دونوں کام لجنہ اماءاللہ بہت مہارت سے کرتی ہیں۔

بے شک جب لجنہ کی اراکین مالی قربانی پیش کرتی ہیں تو وہ اپنے عہد ’’جان، مال، وقت اور اولاد کی قربانی‘‘ دینے کی روح کے مطابق عمل کرتی ہیں۔

قادیان ہندوستان کی لجنہ جن کا کوئی معاشی ذریعہ بھی نہیں تھا وہ ابتدائی مساجد اور مشن ہاؤسز کی تعمیر کے لیے فنڈ اکٹھا کرنے کی غرض سےانڈے تک بیچتی تھیں۔ بلکل اسی طرح امریکہ میں بسنے والی لجنات نے بھی خاص طور پرکلیولینڈ کی بہنوں نے اپنے محدود وسائل کے اندر پیسہ اکٹھا کرنے کے لیے کھانا تک بنا کر فروخت کیا۔

امریکہ کے وسیع افق پر، ہراحمدیہ مسجد لجنہ کی بے پناہ قربانیوں کی داستانیں سناتی ہے جو کبھی سونے کا زیور دے کر لکھی جاتی ہیں جو خواتین کا سب سے محبوب اورکبھی کبھی واحداثاثہ ہوتاہے۔ ایمان والی خواتین نے ہمیشہ اطاعت کےاعلیٰ معیار قائم کیے ہیں اورایمان کی خاطر قربانیاں دی ہیں۔ جیسے حضرت حاجرہؓ جنہوں نے اپنا سب کچھ ترک کر دیا اورعرب کے تپتے ہوئے صحراؤں کو محض وقت کےامام کو لبیک کہتے ہوئے اپنا لیا اور صدیوں بعد حضرت خدیجہؓ جو ایک پاکیزہ وعظیم سیدہ تھیں جنہوں اپنی زندگی مکمل تقویٰ کے ساتھ گزاری اور اپنی تمام جائیداد حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے کر دے دی کہ جس کوغریبوں میں تقسیم کر دیاجائےاورغلاموں کو آزاد کر دیا جائے۔

پھرمزید چودہ صدیوں بعد اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعودعلیہ السلام کوزندگی میں ایک مخلص اور فرمانبردار ساتھی سے نوازا۔ بلکل حضرت سیدہ خدیجہؓ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے، حضرت اماں جانؓ بھی ہمیشہ اپنی پیاری جماعت کے لیے قربانیاں دینے میں پیش پیش رہیں۔ حضرت مسیح الموعودعلیہ السلام کی قادیان میں مینارۃ المسیح کے لیے 10,000 روپے جمع کرنے کی اپیل کے جواب میں (28؍مئی 1900) حضرت اماں جان نے فوراً جواب دیا، اوراپنی وراثت کی جائیداد بیچ کر 1000 روپےادا کر دیے۔

اس اپیل کو پورا کرنے میں دوسروں پر شاندارسبقت لے جانا حضرت اماں جانؓ کا اللہ تعالیٰ پر قوی ایمان اور مسیح موعودؑ کی اپیل کی اہمیت کا ایک بڑا ثبوت ہے۔؎

پھر اس کے مینار پر سے دُنیا کو حق کی جانب بلائیں گے ہم
کلامِ رب رحیم و رحماں ببانگ بالا سنائیں گے ہم

(کلامِ محمود)

ریاستہائے متحدہ امریکہ میں لجنات کی مالی قربانیوں سے تعمیر کی جانے والی مساجد کی تفصیل:

فضل مسجد ڈیٹن اوہائیو

تعمیر 1955ء سے 1965ء

تحفہ از طرف محترمہ لطیفہ کریم صاحبہ

اسلام کی ترویج کے لئے اس شاندارقربانی کانمونہ دکھانے والے 1900ء کی دہائی سے اپنی کوششیں کر رہے تھے۔ 1952ء میں اس مسجد کی بنیادڈالی گئی اور 1965ء میں یہ مسجد مکمل ہوئی بہن لطیفہ کریم صاحبہ اور ان کے خاوند نے اپنی تمام جائیداد گھر زمین مسجد کی تعمیر کے لئے دے دئے۔ یہ ڈیٹن جماعت کی اہم تاریخ ہے کہ اس مسجد کو افریقن احمدیوں کی جانب سےامریکہ میں تعمیر ہونے وا لی پہلی مسجد ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

بیت الحمید مسجد کیلیفورنیا

تعمیر 1989ء

لجنہ کی امداد کے ساتھ

اس مسجد کے لئے امریکہ کی لجنہ نے زمین اورعمارت کی خریداری میں عظیم مالی قربانیاں دیں۔ حالیہ برسوں میں، لجنہ نے مسجد سے ملحقہ زمین کی خریداری کے لیے بڑی رقم کا عطیہ بھی دیا ہے اس مسجد کا سنگِ بنیاد حضرت مرزا طاہر احمد، خلیفۃ المسیح چہارم نے اکتوبر 1987 میں رکھا اور جولائی 1989 میں افتتاح کیا۔

بیت الرحمن میری لینڈ

تعمیر 1994ء

لجنہ کی امداد کے ساتھ۔

لجنہ نےاس مسجد کی تعمیر کے لئے بے مثال تعاون کیا اوراپنے وعدہ جات جو تین لاکھ ڈالر کا تھا ڈھائی لاکھ ڈالرز کی اضافی رقم ادائیگی کی۔ اس مسجد کا افتتاح حضرت مرزا طاہر احمد، خلیفۃ المسیح چہارم نے 14؍اکتوبر 1994ء کو کیا۔

بیت النصر، میساچوسٹس

تعمیر 1997ء

لجنہ کی امداد کے ساتھ

اس مسجد کے لئے لجنہ نے 30,735.00 ڈالر کا تعاون کیا۔

بیت الامان،کنیکٹی کٹ امریکہ

تعمیرمارچ 2007ء

لجنہ کی امداد کے ساتھ

اس مسجد کے لئے لجنہ نے 41,447.00 ڈالرزکا تعاون کیا۔

مبارک مسجد ورجینیا

تعمیر 2012ء

لجنہ کی امداد کے ساتھ

اس مسجد کے لئے لجنہ نے 890,562 کی مالی قربانی پیش کی پھراسی مسجد کی توسیع کے لئے اضافی366،925 رقم بھی عطیہ کی۔

دار الامان لوزیانا

تعمیر 2013ء

لجنہ کی امداد کے ساتھ

اس مسجد کے لئے لجنہ نے 100,000 کا عطیہ کیا

بیت العطاء جارجیا/جنوبی کیرولائنا

2014ء میں خریدی گئی

لجنہ کی امداد سے

اس مسجد کے لئے لجنہ نے 45،000 ڈالرز کاعطیہ

مسرور مسجد ورجینیا

2018ء میں خریدی گئی

لجنہ کی امداد سے

اس مسجد کے لئے لجنہ نے 500,000 کا عطیہ دیا

فتح عظیم مسجد الینوائس

تعمیر 2022ء تا 2022ء

اکتوبر 2019ء میں، امیر جماعت احمدیہ امریکہ صاحبزادہ مرزا مغفور احمد صاحب نےلجنہ اماء اللہ امریکہ کو صیہون مسجد کی تعمیرکا موقع فراہم کیا، تاکہ ریاستہائے متحدہ امریکہ میں یہ پہلی لجنہ فنڈ سے بننےوالی مسجد ہوجب نیشنل صدرلجنہ امریکہ دھیا طاہرہ بِکر صاحبہ اورلجنہ کی ممبرات نے یہ خوشخبری بہت خوشی سے قبول کی۔

کورونا وائرس کے دوران دنیا بھرمیں معاشی اور سماجی افراتفری اورغیریقینی کی صورتحال رہی مگران مشکلات کے باوجود لجنہ اپنے مقصد سے نہیں ہٹی۔ اللہ کے فضل و کرم سے لجنہ امریکہ نے 1.2 ملین ڈالرز کے ہدف سےبہت بڑھ کر صہیون مسجد کے لیے 1.7 ملین کاعطیہ کیا۔

اللہ تعالیٰ لجنہ اماءاللہ کو اپنے ارادوں میں مستقبل میں بھی ہمیشہ کامیاب کرے مساجد بنانے کا یہ حوصلہ، لگن اور جوش کو اسی طرح اپنے اور اپنی اولاد میں قائم رکھے۔ آمین

رَبَّنَا تَقَبَّلۡ مِنَّا ؕ اِنَّکَ اَنۡتَ السَّمِیۡعُ الۡعَلِیۡمُ

(البقرہ: 128)

اے ہمارے رب! یہ ہم سے قبول فرما کیونکہ توسب کچھ سننے والا اور سب کچھ جاننے والا ہے۔

(مبرور جٹالہ، سحر چوہدری۔ امریکہ)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 15 دسمبر 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی