• 3 مئی, 2024

راحتیں نصیب ہوں

خدا کرے کہ ہر کسی کو راحتیں نصیب ہوں
محبتوں کی دولتیں، رفاقتیں نصیب ہوں

خدا کرے امامِ وقت کی ہمیں دعا لگے
اُنہیں کبھی نہ غم،نہ دکھ، نہ درد کی ہوا لگے

خدا کرے کہ درد سے کوئی نہ بیقرار ہو
مریض کو طبیب کا کبھی نہ انتظار ہو

معاملات زندگی کچھ اسطرح عجیب ہوں
اگر مریض ایک ہو تو ساتھ دو طبیب ہوں

خدا کرے کہ ہر کسی کی زندگی گلاب ہو
یہاں بھی کامران ہو وہاں بھی کامیاب ہو

خدا کرے کہ بیٹیوں کو نیک ہمسفر ملیں
سدا سکھی رہیں جہاں وہ شادمان گھر ملیں

خدا کرے مسافروں کو ہر گھڑی امان ہو
جہاں بھی دھوپ ہو کڑی وہیں پہ سائبان ہو

خدا کرے وفاؤں کا ہر ایک کو صلہ ملے
کوئی اگر غزل کہے تو داد بے پناہ ملے

(مبارک احمد صدیقی۔لندن)

پچھلا پڑھیں

اوقات سحر و افطار

اگلا پڑھیں

روزنامہ الفضل آن لائن آپ کا اپنا اخبار ہے