• 25 اپریل, 2024

دولتِ خدا داد

یہ ملکِ خدا داد ہے اللہ کی امانت
پہ شرط ہے انصاف۔ مساوات۔ دیانت

کی تو نے اگر اس کی امانت میں خیانت
اس جہل پہ پچھتائے گا تا روز قیامت

ہو ملک میں گر ظلم پہ بنیادِ سیاست
تب قوم کی آ جاتی ہے دنیا میں بھی شامت

مسلم ہو کہ کافر ہو۔ مسلم ہے روایت
ظالم کی حکومت ہے تباہی کی علامت

جو قوم امانت میں خیانت نہیں کرتی
وہ قوم کبھی قہرِ خدا سے نہیں ڈرتی

(جنرل عبدالعلی ملک 15؍جولائی 1974ء)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 16 جنوری 2023

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی