• 18 اپریل, 2024

مصروفیات حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز مورخہ 8 تا 14فروری 2020ء

قارئین روزنامہ الفضل لندن آن لائن کی خدمت میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی گزشتہ ہفتے کی مصروفیات کی ایک جھلک پیش خدمت ہے۔ اللہ تعالیٰ پیارے حضور انور کو صحت و سلامتی سے رکھے اور ہر آن اپنی حفظ و امان میں رکھے۔

• دوران ہفتہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز سے اسلام آباد (ٹلفورڈ) میں واقع ایوان مسرور میں تعلیم الا سلام اولڈ اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن یوکے کے سالانہ ڈنر میں شمولیت فرمائی ۔ سالانہ ڈنرکے اختتام پر ممبران کاحضور انور کے ساتھ گروپ فوٹو بھی ہوا۔
• دوران ہفتہ اسلام آباد (ٹلفورڈ) میں واقع ایوان مسرور میں گلشن وقف نو اطفال کی کلاس میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزنے شرکت فرمائی۔اس کلاس میں بچوں کی تعداد تقریباً 250 تھی۔ کلاس میں بچوں نے اپنے آقا ایّدہ اللہ تعالیٰ سے مختلف نوعیت کے سوالات بھی پوچھے جن کے حضور انور نے ازراہ شفقت جواب عطا فرمائے۔
• دوران ہفتہ Mr. Michel Fischer (پادری ۔ سوئٹزر لینڈ) نے بھی حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ سے ملاقات کا شرف حاصل کیا۔
• دوران ہفتہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے درج ذیل 3 نکاحوں کا اعلان بھی فرمایا اور ان کے بابرکت ہونے کے لئے دعا بھی کروائی۔

  1. عزیزہ باسمہ صدف (ٹیچر ۔ نصرت جہاں گرلز کالج ربوہ) بنت مکرم منظور احمد طاہر ربوہ ہمراہ عزیزم کلیم اللہ مربی سلسلہ۔ وکالت تعلیم ربوہ ابن مکرم مہر محمود احمد فیصل آباد
  2. عزیزہ سجیلہ بنت مکرم اظہر احمد لاہورہمراہ عزیزم ذیشان احمد ناصر مربی سلسلہ۔ منڈی بہاؤالدین ابن مکرم محمد وارث لاہور
  3. عزیزہ صوفیہ ابڑو (واقفہ نو) بنت مکرم اکبر احمد ابڑو لندن ہمراہ عزیزم خرم شاہد ابن مکرم اعجاز احمد شاہد جرمنی

• دوران ہفتہ ایک دن نماز عصر کے بعدمکرم مولاناعطاء المجیب راشد (امام مسجد فضل لندن) نےحضور انورایّدہ اللہ کی موجودگی میں مسجد مبارک اسلام آباد (ٹلفورڈ) میں2 نکاحوں کے اعلان کئے بعد ازاں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ان نکاحوں کے بابرکت ہونے کے لئے دعا کروائی۔
• دوران ہفتہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے خطبہ جمعہ مسجد بیت الفتوح لندن میں ارشاد فرمایا جو کہ MTA کے مواصلاتی نظام کے تحت پوری دنیا میں دیکھا اور سنا گیا۔ اس خطبہ جمعہ میں بھی حضور انور نےجانثاربدری صحابہؓ کا ذکر جاری رکھا۔
• دوران ہفتہ بعد از نماز جمعہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے مکرم تاج دین ابن مکرم صدر دین آف یوکے کی نماز جنازہ حاضر بھی پڑھائی۔
• دوران ہفتہ حضور انور نے 5 روز دفتری ملاقاتیں فرمائیں جن کی تعداد 22 رہی۔ دفتری ملاقاتوں میں متعدد افسران صیغہ، مبلغین، مربیان سلسلہ، واقفین زندگی و دیگر احباب نے حضور انور سے قیمتی ہدایات وصول کیں۔
دوران ہفتہ حضور انور نے 6 روز ذاتی ملاقاتیں بھی فرمائیں جن کی تعداد 138 رہی۔ ذاتی ملاقات کے لئے حاضر ہونے والے احباب کا تعلق مندرجہ ذیل ممالک سے تھا۔
جرمنی، نیوزی لینڈ، یوکے، ناروے، ہالینڈ، پاکستان، ٹرینیڈاڈ، کینیڈا، عرب ملک، بلغاریہ، امریکہ، گوئٹے مالا، سوئٹزر لینڈ، سویڈن

(سعید الدین احمد۔لندن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 15 فروری 2020

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ