• 26 اپریل, 2024

آج کی دعا

رَبِّ ابۡنِ لِیۡ عِنۡدَکَ بَیۡتًا فِی الۡجَنَّۃِ وَ نَجِّنِیۡ مِنۡ فِرۡعَوۡنَ وَ عَمَلِہٖ وَ نَجِّنِیۡ مِنَ الۡقَوۡمِ الظّٰلِمِیۡنَ۔

(سورۃ التحریم:12)

ترجمہ:اے میرے ربّ! میرے لئے اپنے حضور جنت میں ایک گھر بنا دے اور مجھے فرعون سے اور اس کے عمل سے بچالے اور مجھے ان ظالم لوگوں سے نجات بخش۔

قرآن کریم میں مذکور یہ دعا ظالم شخص سے نجات حاصل کرنے کی دعا ہے۔

اللہ تعالیٰ نے قرآن میں مؤمنوں کے لئے فرعون کی بیوی حضرت آسیہ ؓ کی مثال بیان فرمائی ہے۔ وہ دل میں حضرت موسیٰ پر ایمان لے آئی تھیں مگر ظالم فرعون کے ما تحت تھیں ۔فرعون بنی اسرائیل پر سخت مظالم کرتا تھا اور حضرت موسیٰؑ کی جان کے درپے تھا۔یہ ظالم سے نجات کی دعا ہے۔

ہمارے پیارے آقا سیّدنا حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایَّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز اس دعا کی تحریک کرتے ہوئے فرماتے ہیں
پھر رَبِّ ابْنِ لِیْ عِنْدَکَ بَیْتًا فِی الْجَنَّۃِ وَ نَجِّنِیْ مِنْ فِرْعَوْنَ وَ عَمَلِہٖ وَ نَجِّنِیْ مِنَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَ (التحریم:12) اے میرے رب میرے لئے اپنے حضور جنت میں ایک گھر بنا دے اور مجھے فرعون سے اور اس کے عمل سے بچا لے اور مجھے ان ظالم لوگوں سے نجات بخش۔ یہ وہ دعا ہے جو فرعون کی بیوی نے کی تھی۔ احمدیوں کے لئے تو بعض ملکوں میں بڑے شدید حالات ہیں۔ کئی فرعون کھڑے ہوئے ہوئے ہیں۔

(خطباتِ مسرور جلد4 صفحہ:519)

(مرسلہ:مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 16 فروری 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 17 فروری 2021