• 8 مئی, 2024

یوم والدین

مجلس خدام الاحمدیہ نوئے ویڈ کے تحت مورخہ 18دسمبر 2021ء کو جلسہ یوم والدین منعقد ہوا۔

اجلاس کے ایجنڈا میں تلاوت قرآن کریم، نظم، اردو تقریر کے علاوہ نظام وصیت کا تعارف و اہمیت اور ’’واقفین نو‘‘ کے جائزہ کی رپورٹ شامل تھی۔ مکرم محمد عالم سوئل صاحب صدر جماعت احمدیہ نوئے ویڈ نے اپنی بعض مصروفیات کے پیش نظر خاکسار کو اس اجلاس کی صدارت کرنے کا کہا۔ حسب ہدایت خاکسار نے پروگرام معینہ وقت پر شام 5 بجے شروع کرایا۔

سب سے پہلے عزیزم سفیر احمد سوئل صاحب ناظم اطفال نے سورہ آل عمران کی آیات 36 تا 38 کی تلاوت کی اور ان آیات کا جرمن ترجمہ بھی پیش کیا۔ اردو ترجمہ عزیزم حسیب اکمل صاحب نائب ناظم مال نے پیش کیا۔

اس کے بعد عزیزم فیضان ثاقب صاحب سیکرٹری تجنید مجلس اطفال الاحمدیہ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا پاکیزہ منظوم اردو کلام از درثمین نہایت خوش الحانی سے پڑھ کر سنایا۔

اردو تقریر خاکسار (ریاض محمود باجوہ) کی تھی۔ ’’یوم والدین‘‘ کے حوالے سے قرآنی احکامات، اسوہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور بزرگان امت کے واقعات پیش کرنے کی توفیق ملی۔

اس کے علاوہ خاکسار نے نظام وصیت کی اہمیت اور برکات کا ذکر کرکے احباب جماعت کو اس مبارک نظام میں شامل ہونے کی تحریک کی جو اُزْلِفَتِ الْجَنَّۃُ کا مصداق ہے۔

خاکسار کی تقریر کے بعد قائد مجلس خدام الاحمدیہ نوئے ویڈ مکرم ارادش اویس خالد صاحب نے واقفین نو کے سالانہ جائزہ کی رپورٹ پیش کی۔ جائزہ نصاب واقفین نو کا جو رزلٹ مرکز جرمنی سے موصول ہوا تھا، اس کے مطابق عزیزم فیضان ثاقب صاحب ابن مکرم مصباح الرحمان ثاقب صاحب کی پہلی پوزیشن تھی، اور دوسری پوزیشن عزیزم عدنان ساجد صاحب ابن مکرم فرحان احمد ساجد صاحب کی تھی۔

اجلاس ایک گھنٹہ تک جاری رہا۔ خاکسار نے آخر میں دعا کرائی۔ اس طرح یہ اجلاس اختتام پذیر ہوا۔

اجلاس ویبکس کے ذریعہ آن لائن ہوا۔ مجموعی حاضری 110 تھی۔

(رپورٹ: ریاض محمود باجوہ۔ نمائندہ روزنامہ الفضل آن لائن جرمنی)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 16 فروری 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ