• 16 اپریل, 2024

فقہی کارنر

نماز اشراق پر مداومت ثابت نہیں

مکرم میر عباس علی صاحب لدھیانوی کے نام مکتوب میں آپؑ (مسیح موعودؑ) تحریر فر ماتے ہیں:
اس عاجز نے پہلے لکھ دیا تھا کہ آپ اپنے تمام اورادِ معمولہ کو بد ستور لازم اوقات رکھیں صرف ایسے طریقوں سے پرہیز چاہئے جن میں کسی نوع کا شرک یا بدعت ہو۔ پیغمبر ِ خدا صلی اللہ علیہ وسلم سے اشراق پر مداومت ثابت نہیں تہجد کے فوت ہونے پر یا سفر سے واپس آ کر پڑھنا ثابت ہے۔ لیکن تعبّد میں کو شش کرنا اور کریم کے دروازہ پر پڑے رہنا عین سنت ہے۔ وَاذْ کُرُ وا اللّٰہ ِ کَثِیْرً ا لَّعَلَّکُمْ تُفْلِحُوْنَ ( الجمعہ: 11)

(مکتوب احمد جلد اوّل صفحہ 528)

(مرسلہ: داؤد احمد عابد۔ استاد جامعہ احمدیہ برطانیہ)

پچھلا پڑھیں

ادارہ الفضل آن لائن کی کتب

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 17 فروری 2023