• 17 مئی, 2024

زکوٰۃ کی اہمیت

حضرت عمرو بن شعيبؓ اپنے دادا کے واسطہ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک عورت اپنی بیٹی کو ساتھ لے کر آنحضرت ﷺ کی خدمت میں آئی۔ اس کی بیٹی نے سونے کے بھاری کنگن پہنے ہوئے تھے۔ آنحضورؐ نے اس عورت سے پوچھا کیا ان کی زکوٰۃ بھی دیتی ہو؟ اس نے جواب دیا نہیں، یا حضرت! آپؐ نے فرمایا کیا تو پسند کرتی ہے کہ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن تجھے آگ کے کنگن پہنائے۔ یہ سن کر اس عورت نے اپنی بیٹی کے ہاتھ سے کنگن اتار لئے اور آنحضرت ﷺ کی خدمت میں پیش کرتے ہوئے عرض کیا کہ یہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ کیلئے ہیں۔ جہاں چاہیں آپؐ خرچ فرمائیں۔

(ابوداؤد کتاب الزکوٰة باب الكنز ماهووزكوة الحلی)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 16 مارچ 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 17 مارچ 2020