یَاحَیُّ یَا قَیُّوْمُ أَسْتَغِیْثُ بِرَحْمَتِکَ یَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ
(ملفوظات جلد4 صفحہ:250)
ترجمہ: اے زندہ اور قائم رہنے والے خدا!میں تیری رحمت سے مدد چاہتا ہوں ۔اے تمام رحم کرنے والوں سے بڑھ کر رحم کرنے والے۔
یہ حضرت اقدس مسیحِ موعود ؑ کی بے قراری اور مصیبت کے وقت کی دعا ہے۔
آپؑ کی خدمت میں ایک دفعہ ایک شخص نے اپنی مشکلات کا ذکر کیا تو آپؑ نے فرمایا کہ استغفار کثرت سے پڑھا کرو اور نمازوں میں (مندرجہ بالا دعا) پڑھا کرو۔
ہمارے پیارے آقا سیّدنا حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایَّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز احبابِ جماعت کو مسلسل دعاؤں کی طرف توجہ دلا رہے ہیں۔ آپ نے پاکستان کے احمدیوں کے لئے دعا کی خاص تحریک کرتے ہوئے فرمایا:
’’دعا کی طرف آج بھی میں توجہ دلاتا ہوں، پاکستان کے احمدیوں کے لئے۔دعا کرتے رہیں اللہ تعالیٰ ان کے حالات بہتر کرے، ان کو بھی دعاؤں کی توفیق دے پاکستان میں رہنے والے احمدیوں کو۔ اپنی اصلاح کی بھی توفیق دے، اللہ تعالیٰ سے تعلق بڑھانے کی بھی توفیق دے۔ اور اللہ تعالیٰ جلد یہ اندھیرے دن جو ہیں روشنیوں میں بدل دے۔ اور ہم وہاں کے احمدیوں کو بھی آزادی کےساتھ اپنے فرائض ادا کرتے ہوئے دیکھیں۔‘‘
(خطبہ جمعہ فرمودہ 5فروری 2021)
(مرسلہ: مریم رحمٰن)