• 26 اپریل, 2024

عبادت کے لائق وہی ہے جس نے تم کو پیدا کیا

عبادت کے لائق وہی ہے جس نے تم کو پیدا کیا۔ یعنی زندہ رہنے والا وہی ہے اسی سے دل لگاؤ۔ پس ایمانداری تو یہی ہے کہ خدا سے خاص تعلق رکھا جائے اور دوسری سب چیزوں کو اس کے مقابلہ میں ہیچ سمجھا جائے اور جو شخص اولا د کو یا والدین کو یا کسی اور چیز کو ایسا عزیز رکھے کہ ہر وقت انہیں کا فکر رہےتو وہ بھی ایک بت پرستی ہے۔ بت پرستی کے یہی معنی نہیں کہ ہندوؤں کی طرح بت لے کر بیٹھ جائےاور اس کے آگے سجدہ کرے۔ حد سے زیادہ پیار و محبت بھی عبادت ہی ہوتی ہے۔۔۔ ہر احمدی کو اپنے دل کو ٹٹولنا چاہئے کہ ایک طرف توہم اللہ تعالیٰ کی عبادت کرنے والا بننے کی خدا تعالیٰ سے دعا مانگ رہے ہیں دوسری طرف دنیاداری کی طرف ہماری نظر اس طرح ہے کہ ہم اپنی نمازیں تو چھوڑ دیتے ہیں لیکن اپنے کام کا حرج نہیں ہونے دیتے۔۔ اگر کوئی ان باتوں پر غور نہیں کرتا اور ایک دینی نظر سے ان کو وقعت نہیں دیتا تو وہ اپنے دنیوی معاملات پر ہی نظر ڈال کر دیکھے کہ کیا خدا کی تائید اور فضل کے سوا کوئی کام اس کا چل سکتا ہے؟

(خطبہ جمعہ 16؍ستمبر 2005ء خطبات مسرور جلد سوم صفحہ560-561)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 16 مئی 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ