• 12 جولائی, 2025

آج کی دعا

رَبِّ اجۡعَلۡنِیۡ مُقِیۡمَ الصَّلٰوۃِ وَمِنۡ ذُرِّیَّتِیۡ ٭ۖ رَبَّنَا وَتَقَبَّلۡ دُعَآءِ ﴿۴۱﴾

(ابراہیم: 41)

ترجمہ: اے میرے ربّ! مجھے نماز قائم کرنے والا بنا اور میری نسلوں کو بھی۔ اے ہمارے ربّ! اور میری دعا قبول کر۔

یہ قرآن مجید میں مذکور حضرت ابراہیم علیہ الصلوٰۃ والسلام ؑ کی بہت پیاری دعا ہے جس میں خدا سے اپنے اور اپنی نسل کے عبادات پر ہمیشہ قائم رہنے کے لئے توفیق طلب کی گئی ہے

ہمارے بہت پیارے آقا سیّدنا حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایَّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز جماعت کو مسلسل پنجگانہ نماز کے باقاعدہ قیام کی طرف توجہ دلا رہے ہیں۔آپ فرماتے ہیں:

حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰ ۃ والسلام فرماتے ہیں:
تم کو چاہئے کہ راتوں کواٹھ اٹھ کر دعائیں مانگو۔ اور اس کے فضل کو طلب کرو۔ ہر ایک نماز میں دعا کے لئے کئی مواقع ہیں۔ رکوع، قیام، قعدہ، سجدہ وغیرہ۔ پھر آٹھ پہروں میں پانچ مرتبہ نماز پڑھی جاتی ہے۔ فجر، ظہر، عصر، شام اور عشاء۔ ان پر ترقی کر کے اشراق اور تہجد کی نمازیں ہیں۔ یہ سب دعا ہی کے لئے مواقع ہیں۔

(ملفوظات جلد اول صفحہ234)

پس ہمارا کام ہے کہ دعا کرتے چلے جائیں۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں مختلف وقتوں کی، مختلف حالتوں کی دعائیں سکھائی ہیں۔ اور اس زمانہ میں اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کو حالات کے مطابق بعض دعائیں بتائیں جو مَیں پہلے بھی بتاتا رہاہوں ان کو ہمیں دہرانا چاہئے، پڑھنا چاہئے۔ اور سب سے بڑی بات جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ پہلے فرائض کی ادائیگی اور پھر نوافل کی طرف توجہ بہت ضروری ہے۔

(خطبہ جمعہ 27 اکتوبر 2006ء، خطبات مسرور جلد4 صفحہ546-547)

(مرسلہ: مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

کچھ یادیں کچھ باتیں

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 17 مئی 2022