• 9 جولائی, 2025

ایک سبق آموزبات

زندگی

زندگی صحرا کی مانند ہے، جہاں قدم قدم پر مشکلوں کے امتحان دینے پڑتے ہیں۔ نوکیلے پتھر اور تپتی ہوئی ریت پر سنبھل سنبھل کر چلنا پڑتا ہے۔ پاؤں میں آبلے پڑ جاتے ہیں، ہمت جواب دینے لگتی ہے۔ کمزور اور کم ہمت لوگ اکثر زندگی کی دوڑ میں پیچھے رہ جاتے ہیں جبکہ پختہ عزم کے مالک لوگ اللہ تعالیٰ کی ذات پر توکل کرتے ہوئے ہر مشکل کا ہمت سے ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں اور ایک دن اپنی منزل پر پہنچ جاتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو اور ہم سب کو زندگی کی بازی جیتنے کی ہمت عطا فرمائے۔ آمین

(بشریٰ سعید عاطف ۔ مالٹا)

پچھلا پڑھیں

پاکستان، الجزائر اور افغانستان کے احمدیوں کے لئے دعا کی تازہ تحریک

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 17 جون 2022