• 8 مئی, 2024

آسٹن میں عیدالفطر کا انعقاد

الحمدللہ، عیدالفطر آسٹن ٹیکساس میں اس سال 2مئی کومنائی گئی۔ مسجد میں جگہ کی تنگی کے باعث انتظام ریب ہاوٴس میں کیا گیا تھا۔ ریب ہاوٴس راوٴنڈ راک کے شہر میں مسجد بیت المقیت سے تقریباً پانچ میل کےفاصلے پر واقع ہے۔ جماعت آسٹن کے ممبر زیادہ ترآسٹن، راوٴنڈ راک، سین اینٹونیو اور گردونواح میں رہتے ہیں۔ عید کاوقت پیر2مئی کو ساڑھے دس بجے مقرر تھا۔ مستورات کا اہتمام اوپر والی منزل پر کیا گیا تھا، جبکہ مردحضرات کا انتظام نچلی منزل پرتھا۔

عید کی نماز کچھ دیرسےشروع ہوئی تاکہ نئی جگہ کوتلاش کرنےکیلئے دوستوں کو کچھ وقت مل جائے۔ نماز پڑھانے کے بعد مربی قاسم چوہدری صاحب نے عیدکا خطبہ دیا۔ خطبےمیں مربی صاحب نےحضرت مصلح موعودؓ کے ایک خطبہ سے اقتباسات پیش کئے۔ مردوں کی بچوں سمیت تعداد قریباً ایک سو کے لگ بھگ تھی۔ کچھ اتنی ہی تعداد مستورات کی بھی تھی۔ سواسطرح کل شاملین کی تعداد دوسو کے قریب بنی۔

نماز کے بعد میڈیٹرینین کھانے کا انتظام تھا۔ کھانےمیں چاول گوشت، نان، حمس تھے۔ میٹھے میں گاجر کا حلوہ تھا۔ سب نے مزے سے کھانا کھایا۔ اسی طرح کئی احباب کوکافی عرصے بعد ایک دوسرے سے ملنے اور احوال دریافت کرنے کا موقع ملا۔ قریباً ساڑھے بارہ بجےعیدکی محفل برخاست ہوئی اور احباب نے گھر یا آفس کی راہ لی۔ ڈیوٹی پرتعینات خدام اور انصار نے ریب ہاوٴس کی صفائی کرنے اور کرسیوں میزوں کو اٹھانے کے بعد ریب ہاوٴس کو اس کے منتظمین کےحوالے کیا۔ اور اسطرح آسٹن جماعت کی تقریب کا اختتام ہوا۔

(قمر ظفر۔شعبہ اشاعت، آسٹن، ٹیکساس)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 16 جون 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ