• 30 اپریل, 2024

آج کی دعا

اَللّٰہُمَّ اجْعَلْ سَرِیْرَتِیْ خَیْرًا مِّنْ عَلاَنِیَتِیْ وَاجْعَلْ عَلَانِیَتِیْ صَالِحَۃً اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ مِنْ صَالِحٍ مَا تُؤْتِیْ النَّاسَ مِنَ الاَھْلِ وَ المَالِ وَ الوَلَدِ غَیْرِ الضَّالِ وَلَا الْمُضِلِّ

(ترمذی ابواب الدعوات)

ترجمہ: ’’اے اللہ! میرا باطن میرے ظاہر سے اچھا کردے اور میرا ظاہر نیک بنادے۔ اے اللہ! میں تجھ سے دنیا میں تیری عطاؤں میں سے ایسے نیک اہل و عیال اور پاک مال اور صالح اولاد مانگتا ہوں جو نہ گمراہ ہونے والے ہوں، نہ گمراہ کرنے والے ہوں‘‘۔

یہ پیارے رسول کریم ﷺ کی حصولِ خیر اور صالح اولاد کی پاکیزہ دعا ہے۔

حضرت مسیحِ موعودؑ اولاد کے حق میں التزامًا دعائیں مانگتے تھے۔ آپؑ فرماتے ہیں:۔
’’پھر اپنے بچوں کے لئے دعا مانگتا ہوں کہ یہ سب دین کے خادم بنیں‘‘

(ملفوظات جلد 2)

آپؑ فرماتے ہیں؎

عیاں کر انکی پیشانی پہ اقبال
نہ آوے انکے گھر تک رعبِ دجَّال
بچانا انکو ہر غم سے بہر حال
نہ ہوویں وہ دکھ میں اور رنجوں میں پامال
یہی امید ہے دل نے بتا دی
فَسُبْحَانَ الَّذِیْ اَخْزَی الاَعَادِیْ

(مرسلہ: قدسیہ محمود سردار)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 16 جولائی 2020

اگلا پڑھیں

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 17 جولائی 2020ء