حضرت عائشہ صدیقہ ؓ سے روایت ہے:
’’آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ قربانی والے دن ابن آدم کا کوئی عمل خدا تعالیٰ کو خون بہانے کے عمل سے زیادہ پیارا اور محبوب نہیں اور قربانی کا جانور قیامت کے روز اپنے سینگوں ،بالوں اور کھروں سمیت خدا کے حضور حاضر ہوگا۔ اور قربانی کا خون زمین پر گرنے سے قبل خدا کے ہاں قبولیت کا درجہ پاتا ہے پس تم خوش ہوجاؤ‘‘
(ابن ماجہ ابواب الاضاحی باب ثواب الاضحیہ،حدیث نمبر 3126)