دانتوں کی صفائی
دانت صبح وشام صاف کرنے چاہئے اور دانت صاف کرتے مسوڑھوں کے اندر باہر بھی برش لگانا چاہیئے اس سے مسوڑھے مضبوط ہوتے ہیں۔ اور منہ کے اندر اوپر نیچے اور زبان پر برش لگانے سے زبان بھی صاف ہو جاتی ہے۔ دانتوں پر برش ایک ڈیڑھ منٹ سے زیادہ نہ لگائیں دانتوں کی چمک ضائع ہونے کے خطرہ کا احتمال رہتا ہے۔ آنحضورﷺ دانتوں پر مسواک اوپر سے نیچے اور نیچے سے اوپر کی طرف استعمال فرماتے تھے، یہ سنت رسولﷺ ہے۔
حضرت خلیفۃ المسیح الرابعؒ نے بھی ایک مرتبہ اس سنت رسولﷺ کو زندہ کرنے کی طرف توجہ دلائی تھی۔